عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے اعزاز میں الوداعی تقریب


 15 جولائی 2021

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدالت عظمیٰ پاکستان میں بطور جج تعیناتی پر ان کے اعزاز میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ کورٹ (کچہری) میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں عدالت عالیہ بلوچستان کے عزت مآب جج صاحبان، ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان، وکلاء، جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون، ممبر انسپکشن ٹیم اور ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔