عزت مآب چیف جسٹس جناب جمال خان مندوخیل کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس


 16 جولائی 2021

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدالت عظمیٰ میں بطور جج تعیناتی پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ فل کورٹ ریفرنس میں عدالت عالیہ بلوچستان کے عزت مآب جج صاحبان ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان ، وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل ، پاکستان بار کونسل کے ممبران ، معزز ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان، بلوچستان بار کونسل کے ممبران ، معزز پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے ممبران ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، بار کے معزز ممبران اور ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان نے شرکت کی۔