عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ
02 اگست 2021
عدالت عالیہ بلوچستان کے ملازمین نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کی بطور جج عدالت عظمیٰ میں تعیناتی پر ان کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا۔ عزت مآب چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت ، جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی، عزت مآب جناب جسٹس اعجاز الاحسن اور عزت جناب مآب جسٹس یحیٰ آفریدی، جج عدالت عظمیٰ پاکستان اور عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کو سوینئرپیش کی۔ رحمت اللہ دفتری نے عزت مآب جناب جسٹس نعیم اختر افغان نامزد چیف جسٹس بلوچستان کو سوینئر پیش کی ۔