عزت مآب چیف جسٹس کا اخوت کالج اور یونیورسٹی قصور کا دورہ


 13 جون 2022

عزت مآب جسٹس نعیم اختر افغان چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی دعوت پر اخوت کالج اینڈ یونیورسٹی قصور کا دورہ کیا۔
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے کالج اور یونیورسٹی میں چند گھنٹے گزارے، طلباء کے ہاسٹل اور فیکلٹی بلاک کا دورہ کیا اور کالج اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام طلباء بشمول بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں کے طلباء جنہیں اخوت کالج اور یونیورسٹی قصور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت رہائش بھی فراہم کی گئی ہے سے ملاقات بھی کی۔