ڈسٹرکٹ کورٹ گوادر کا معائنہ
06 ستمبر 2022
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ اور عزت مآب جسٹس سردار احمد حلیمی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ گوادر کا معائنہ کیا۔ اِس موقع پر ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔ انہوں نے بار روم میں وکلاء سے ملاقات بھی کی۔