لرننگ ایکسچیج وزٹ


 28 مئی 2022

عدالت سے متعلق آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن ( اے ڈی آر) کے موضوع پر ایک وفد نے لاہور کے ٹور کے موقع پر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دورہ کیا۔ وفد کی سربراہی عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، سینئر ترین جج عدالت عالیہ بلوچستان نے کی ۔ وفد کے دیگر اراکین میں جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، جناب محمد داؤد خان ناصر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ، جناب طاہر ہمایوں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، لورالائی، جناب محمد علی مبین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوستہ محمد، مس سائمہ نجم، فیملی جج IIIکوئٹہ، جناب عبدالمقیت، سینئر سول جج حب، جناب ملک شعیب سلطان، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن برانچ، عدالت عالیہ بلوچستان، جناب قاسم علی ، وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل اور جناب نور جان بلیدی، جنرل سیکرٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن شامل تھے۔
وفد نے جی پی ٹی کے تربیتی پروگرام کے بیج 17سال 20-2019 برائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور یو این او ڈی سی کے زیر اہتمام صنفی بنیادوں پر مقدمات کے موضوع پر تین روزہ پروگرام برائے عدالتی آفیسران کا بھی دورہ کیا۔