زیر تربیت اے ایس پی کی عزت مآب چیف جسٹس سے ملاقات
02 اگست 2023
32 ممبران پر مشتمل نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس ( اے ایس پی ) جن کا تعلق پچاسویں خصوصی تربیتی پروگرام/ چھبیسویں ابتدائی کمانڈ کورس سے ہے نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر جناب راشد محمود، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب نذیر احمد خجک، ممبر انسپکشن ٹیم اور جناب محمد زبیر ، سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس بھی موجود تھے۔