عزت مآب چیف جسٹس کا دورہ لورالائی
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، سینئر جج ، عدالت عالیہ بلوچستان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لورالائی کا دورہ کیا انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے لئے مختص کورٹ روم کا افتتاح کیا ۔ عزت مآب چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں قید تمام قیدیوں سے ملاقات کی اِن کے مسائل معلوم کئے اور متعلقہ افسران کو موقع پران کے حل کے بارے میں احکامات جاری کئے۔
عزت مآب چیف جسٹس اور عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ بار لورلائی کے نمائندگان کے ہمراہ 12 ایکڑ زمین سرکٹ بنچ لورالائی کی مستقبل میں بننے والی عمارت کے لئے منتخب کی ۔
عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، سینئر جج عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان ریزیڈینشل کالج لورالائی ،یونیورسٹی آف لورالائی ، میڈکل کالج لورالائی اور ریحیبلیٹیشن سینٹر لورالائی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان، ممبر انسپکشن ٹیم، سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس اور وکلاء موجود تھے۔