اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد کی عزت مآب چیف جسٹس سے ملاقات
23 نومبر 2023
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک وفد جس میں سید عمران علی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، جناب عبدالرحمٰن بیٹنائی ، جوائنٹ ڈائریکٹر اور جناب فراز خان جدون ایڈووکیٹ نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ،جناب جسٹس نعیم اختر افغان سے ملاقات کی اس ملاقات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور عدالت عالیہ بلوچستان کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جو کہ ضلعی عدلیہ بلوچستان کی تربیت اور انکی استعداد کار بڑھانے کے بارے میں ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے وفدنے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔