چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کی تقریب حلف برداری
20 اپریل 2024
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑسے عزت مآب گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں حلف لیا۔ تقریب میں عزت مآب جسٹس جمال خان مندوخیل، جج عدالت عظمیٰ پاکستان، عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وزراء، وکلاء ، ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان اور حکومتی آفیسران نے شرکت کی۔