نئی تزین شدہ لائبریری کا افتتاح
15 اکتوبر 2024
جناب جسٹس جمال خان مندوخیل، جج سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئی تزین شدہ لائبریری ایس سی بی اے پی کوئٹہ کا افتتاح کیا۔ عزت مآب چیف جسٹس ، عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، عدالت عالیہ بلوچستان کے عزت مآب جج صاحبان ، ایس سی بی اے پی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور وکلاء بھی اِس موقع پر موجود تھے۔