عدالت عالیہ بلوچستان ، تربت بنچ کی مختلف آسامیوں کے لئے تحریری امتحان اور انٹرویو کا شیڈول
19 اپریل 2016
عدالت عالیہ بلوچستان ، تربت بنچ کی درج ذیل آسامیوں کےلئے تحریری امتحان اور انٹرویو کا شیڈول
نمبر شمار | آسامی کا نام | بی پی ایس | تاریخ برائے تحریری امتحان | وقت برائے تحریری امتحان | انٹرویو کی تاریخ اور وقت | تحریری امتحان اور انٹرویو کا مقام |
---|---|---|---|---|---|---|
1. | پرائیویٹ سیکرٹری | 18 | 27 اپریل 2016 | صبح 10:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے | مقامی اخبارات اور عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر اعلان کیا جائے گا۔ | بلوچستان ریزیڈینشل کالج تربت |
2. | ریڈر | 17 | ||||
3. | اسسٹنٹ رجسٹرار | 17 | ||||
4. | پرسنل اسسٹنٹ | 17 | ||||
5. | سپرنٹنڈنٹ | 16 | دوپہر 02:00 بجے سے 04:00 بجے | |||
6. | اکاؤنٹنٹ | 14 | ||||
7. | سینئر کلرک | 10 | ||||
8. | جونیئر کلرک | 08 | ||||
9. | ڈرائیور | 05 | -- | -- | 28 اپریل 2016 صبح 09:30 | ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت کا دفتر |
10. | پروسیس سرور | 03 | -- | -- | ||
11. | بیلف | 03 | -- | -- | ||
12. | دفتری | 02 | -- | -- | ||
13. | نائب قاصد | 02 | -- | -- | ||
14. | خاکروب | 02 | -- | -- | ||
15. | چوکیدار | 02 | -- | -- |
اہم نوٹس
- امیدوار اپنااصل شناختی کارڈ، لوکل /ڈومیسائل اور تمام متعلقہ تعلیمی /تجربہ /این او سی سرٹیفیکٹ ٹیسٹ /انٹرویو میں ساتھ لائیں۔اصل کاغذات نہ ہونے کی صورت میں ٹیسٹ / انٹرویو دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
- امیدواروں کا ٹیسٹ /انٹرویو کے وقت سے کم از کم 30 منٹ قبل پہنچنا ضروری ہے۔
- ٹیسٹ / انٹرویو میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔
- اگر امیدوار کسی بھی قسم کے غلط طرز عمل کا مرتکب پایا گیا تو ایسے امیدوار کو ٹیسٹ / انٹرویو سے نکال دیا جائے گا۔
- ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے آنے والے امیدواروں کو کوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔