ڈیرہ اللہ یار کی ضلعی عدالتوں کے متعلق


ڈیرہ اللہ یار ضلع جعفر آباد کا صدر مقام ہے۔ 1992 سے پہلے سیشن جج کوئٹہ نصیر آباد ڈویژن کے مقدمات اوستہ محمد میں سنتے تھے۔ اسکے بعد ضلعی عدلیہ نے مستقل طور پر ڈیرہ اللہ یار میں کام کرنا شروع کر دیا۔
جولائی 1976 میں سبی، نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی ڈویژن کے مقدمات کے فیصلوں کےلئے سیشن کورٹ سبی میں قائم کیا گیا۔
82-1981 میں سیشن جج سبی نے ماہانہ سرکٹ عدالت کا آغازجعفر آباد بمقام ڈیرہ اللہ یار میں کیا۔

84-1983 میں ایڈیشنل سیشن جج نصیر آباد کی عدالت سیشن ڈویژن سبی کے تحت ڈیرہ اللہ یار میں بھی قائم ہوئی۔

1986 میں سیشن ڈویژن نصیر آباد بمقام ڈیرہ اللہ یار قائم ہوئی۔ اس میں ڈیرہ اللہ یار ، ڈیرہ مراد جمالی ، ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کے علاقے شامل تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج بمقام اوستہ محمد کی عدالت 1986 میں بھی قائم ہوئی۔
1992 میں سیشن عدالت ڈیرہ اللہ یار کی عمارت نصیر آباد ڈویژن کے لئے ڈیرہ اللہ یار میں تعمیر کی گئی۔ نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے بھی سیشن جج ڈیرہ اللہ یار کے علاقائی دائرہ اختیار میں آتے تھے۔

آخر 1996 میں سیشن ڈویژن نصیر آباد کو دو سیشن ڈویژن میں بانٹا گیا سیشن جج نصیر آباد بمقام ڈیرہ مراد جمالی ، سیشن جج جعفرآباد بمقام ڈیرہ اللہ یار ہیں۔

اوستہ محمد کا علاقہ سیشن جج جعفرآباد کے علاقی دائرہ اختیار میں آیا جبکہ سیشن ڈویژن جعفر آباد کو دو بارہ دوسیشن ڈویژن میں بانٹ دیا گیا جو کہ سیشن ڈویژن جعفرآباد بمقام ڈیرہ اللہ یار اور سیشن ڈویژن اوستہ محمد ہیں۔

اِس وقت سیشن جج ، ایڈیشنل سیشن جج ، سینئر سول جج، جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ اللہ یار ، جوڈیشل مجسٹریٹ صحبت پور بمقام ڈیرہ اللہ یار اور فیملی جج ڈیرہ اللہ یار کی عدالتیں ڈیرہ اللہ یار میں کام کر رہی ہیں۔