ڈیرہ اللہ یار میں باغبانی


6فروری2013ء

ہم نے ڈیرہ اللہ یار عدالت کی عمارت کا دورہ کیا اور ارد گرد کا علاقہ دیکھا اور اس کے ساتھ کی نرسریاں بھی دیکھیں اور کورٹ کے لئے مختلف پودے منتخب کئے۔ جنگلات کے ضلع آفسر نے مندرجہ ذیل پودے مہیا کئے۔

  • بوگن ویلا 100عدد
  • امرود20عدد
  • پھولوں والے پودے90عدد
  • مختلف اقسام کے درخت100عدد برائے ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار

عمارت کو دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن سیلاب کے پانی نے پودوں کو متاثر کیا تھا اور پانی کی کمی بھی نظر آئی۔
آب پاشی کا ذریعہ پی ایچ ای محکمے کا پانی کاکنشکشن تھا جو کہ آپ پاشی اور پینے دونوں کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ موجودہ پودے صحت مند تھے۔ مندرجہ ذیل پودے دیکھے گئے۔

  • ناشپاتی
  • بوگن ویلا
  • نیم
  • گلاب
  • چمبیلی
  • موتیا

محکمہ جنگلات نے ہماری کوششوں کو سراہا اور فوری طور پر 200پودے مہیا کئے جن میں

  • ناشپاتی
  • بوگن ویلا
  • گلس مور
  • ناشپاتی
  • جامن
  • یوکلپٹس
  • اور مختلف پھول والی جھاڑیاں مہیا کیں۔

دوبارہ دورہ

23فروی2015ء

تمام چیزیں منصوبے کے مطابق تھیں اور سپریٹینڈنٹ نے یوفروبیا ، چمپا، موتیا ، رات کی رانی اور پھول دار پودے خریدے ہوئے تھے اور انہیں احاطے میں لگا دیا تھا۔