ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اللہ یار کا پیغام


ماضی میں عوام کی سرکاری معلومات سے آگاہی نہیں تھی اس معلومات کو سرکاری راز سمجھاجاتا تھا۔اب قومی عدالتی پالیسی کی روشنی میں جو کہ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری اور باقی عزت مآب جج صاحبان نے بنائی تھی اور عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس اور جج صاحبان نے اس کی توثیق کی اور کوشش کی کہ صوبے کے عوام کو تیز رفتار انصاف فراہم کیا جائے۔اس چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام حصہ داروں اور عوام الناس تک معلومات کی آسان رسائی کو ممکن بنایا جاسکے تاکہ انہیں انصاف دیا جا سکے۔ ویب سائٹ کی آغاز اس سلسلے میں ایک بہت بڑا تاریخی قدم ہے۔

ہماری یہ کوشش ہے کہ جتنا ہم سے ہو سکے ہم لوگو ں کو تیز رفتار انصاف فراہم کریں اور اس کاروائی کے بارے میں لوگوں کو مطلع رکھیں۔تمام حصہ داروں جیسے مدعیان، گواہان اور بار کے ممبران کو جو عزت بنتی ہے دی جائے۔ اس کے بدلے ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ سب حصہ دار ہم سے تعاون کریں تاکہ مقررہ وقت میں انہیں انصاف فراہم کیا جاسکے۔

ہم عوام، سول سوسائٹی اور باقی حصہ داروں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس ویب سائٹ کو اپنی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے کے لئے ہمیں اپنی تجاویز دیں گے۔جسے ہم خوش آمدید کہیں گے۔

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج