موسٰی خیل میں باغبانی
15فروری 2012
ایک اور عظیم دن سید انور آفتاب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ساتھ باغات کا معائنہ کرنے میں گزارہ۔ وہ موسٰی خیل ڈسٹرکٹ اور سیشن عدالت کے انچارج تھے۔ عمارت خوبصورت اور نو تعمیر شدہ تھی۔ ہم نے موسیٰ خیل میں باغ کے بنانے اور بہتر بنانے پر مختصراور طویل منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔ اور بعد میں عمارت کا دورہ کیا اور تمام جگہیں اور زمین فائنل کی۔
یہ علاقہ مون سون رینج میں آتا ہے ۔اور بہت بارش ہوتی ہے۔ نمی زیادہ ہے اور پودے بہت خیال سے چننے ہونگے۔
پھول موسم کے مطابق تجویز کئے گئے۔
موسمی پھول تجویز کئے گئے۔
ربی سیزن (15اکتوبر2012سے 15فروری2013 تک )
- سینڈیولا ( مقدار 10 پیکٹ)
- سٹاک ( مقدار 10 پیکٹ)
- وربینا( مقدار 10 پیکٹ)
- اینتوریم ( مقدار 10 پیکٹ)
- رینوکلس( مقدار 10 پیکٹ)
- ڈائنٹس ( مقدار 10 پیکٹ)
- بنفشہ ( مقدار 10 پیکٹ)
- سویٹ والیم ( مقدار 10 پیکٹ)
- انلسیم( مقدار 10 پیکٹ)
خریف سیزن (15فروری2013سے 15اکتوبر2013)
- میری گولڈ ( مقدار 10 پیکٹ)
- پٹونیا ( مقدار 10 پیکٹ)
- الیسئر( مقدار 10 پیکٹ)
- کاسموس( مقدار 10 پیکٹ)
- گزانیا ( مقدار 10 پیکٹ)
- مقامی سالویہ ( مقدار 50 گرام)
نتیجہ
عمارت نئی تعمیر شدہ اور جازب نظر تھی۔ تزئین اچھی تھی۔ لیکن آگے بڑھنا پر خاص تو جہ درکار تھی کیونکہ زمین کے تزئین کی پہلی کوشش تھی۔ عمارت کے سامنے والے حصہ میں پھول دار پودے جھاڑیاں اور موسمی پھو ل لگانا درکار تھا۔
کنگری ضلع موسٰی خیل
15فروری2012
جگہ کا دورہ کیا اور سیمنٹ کا کام جاری تھا ۔اس کو مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ درکار تھا ۔ علاقہ بڑا ہے اور سبزے کے لئے جگہ دیکھنے کے قابل ہو گی۔