ضلعی عدالتیں موسٰی خیل کے متعلق
سیشن ڈیویژن موسٰی خیل 10اپریل 2000کو بنا۔ اس کے آغاز سے پریزئیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت موسٰی خیل لورلائی میں لورلائی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں کام کر رہے ہیں ۔ کیونکہ عدالتی کمرے موسٰی خیل میں دستیاب نہیں ہیں۔
1978سے قاضی عدالت اور 2001سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت موسٰی خیل میں حکومتی عمارت میں کام کر رہی ہے۔مناسب عدالتی کمپلیکس موسٰی خیل میں بنانے کے لئے چھ ایکڑ زمین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کمپلیکس کی تعمیر کے لئے انصاف تک رسائی کے پروگرام کے تحت سال 2006میں-/1200000روپوں میں حاصل کی گئی جو کہ ضلع انتظامیہ کمپلیکس موسٰی خیل کے ساتھ واقع ہے ۔ جبکہ تعمیر کی قیمت کا تخمیہ 31.50ملین روپے ہے۔ کمپلیکس کی تعمیر عارضی طور پر مکمل کی گئی ہے ۔سیشن ڈیویژن موسٰی خیل مجلس شوریٰ کی عدالت پر مشتمل ہے جو ایک چیئرمین اور مجلس شوریٰ کے رکن پر مشتمل ہے۔ مجلس شوریٰ کے چیئرمین ضلع جج موسٰی خیل ہیں۔ سیشن ڈویژن موسٰی خیل میں ماتحت عدالت قاضی موسٰی خیل جس کے دائرہ اختیار میں دیوانی جھگڑے -/50000روپے تک آتے ہیں ۔ جو کہ سال 1978 میں بنائی گئی اور حکومتی عمارت جو کہ محکمہ زراعت سے حاصل کی گئی ہے میں کام کر رہی ہے۔سیشن ڈیویژن موسٰی خیل میں تین ماتحت عدالتیں جوڈیشل مجسٹریٹ بمقام تحصیل موسٰی خیل ،تحصیل درک اور تحصیل کنگری کی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ موسٰی خیل کی عدالت اکتوبر 2001 میں بنائی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ درگ کی عدالت مارچ 2009میں قائم کی گئی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کنگری کی عدالت اکتوبر 2010میں قائم بنائی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ موسٰی خیل کو معززعدالت عالیہ بلوچستان نے دیوانی مقدمات جو سول جج موسٰی خیل کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں کو چلانے کا اختیار دیا ہے۔سیشن عدالت کمپلیکس موسٰی خیل اب مکمل ہوگیا ہے اور کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس میں عملہ اور عدالتی ٓفیسران کو منتقل کرنا ہے اور عدالت کچھ وقت میں کام شروع کر دے گی۔