ضلع کی تاریخ
نوشکی ایک شہر اور بلوچستان کا ضلع ہے۔ یہ کو ئٹہ کے شمال مغرب میں ہے ۔ یہ کوئٹہ سطح مرتفع کے نیچے میدان میں واقع ہے۔ اور 2900 فٹ سطح سمندر سے بلند ہے۔ نوشکی سے بلوچستان کا ریگستان دور تک شمالاً اور جنوباً ہلمند دریا کے ساتھ پھیلا ہوا ہے۔
نوشکی برطانیہ کی کھوج برائے وسطی ایشیاء کے دور کا نقطہ آغاز تھا۔ برطانیہ اس فکر میں تھا کہ ان کی انڈیا میں کالونیوں کو زمینی راستے سے یانیولین یا روسی حملہ کر سکتے ہیں اس لئے برطانوی آفیسران کپٹن چارلس کرسٹی اور لیفٹینٹ ہنری پوٹینگر کوبلوچستان اور ایران کے درمیانی علاقوں کو دریافت کرنے بھیجا جو اس وقت برطانیہ کا اتحادی تھا۔
کرسٹی اور پوٹینگر کیلات ( اب قلات) کے ساحل کے ساتھ سفر کرتے ہوئے نوشکی میں 22 مارچ 1810 میں الگ ہو گئے کرسٹی شمال جنوباً حیرات اور پوٹینگر جنوب میں ریگستان کی طرف سفر کرتا رہا۔
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ مقامیوں نے دو لوگوں کو قبول کیا ہوا ایسا امکان ہے کہ انہوں نے اپنی شناخت گھوڑوں کے سودا گر اور نیک آدمی کی حیثیت سے بتائی اورسفر کیا ہو۔ وہ اسفہان میں دوبارہ 30 جو 1810 کو ملے۔