ضلعی عدالتیں نوشکی کے متعلق


ابتداء میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نوشکی کی عدالت سال 1994 میں قائم ہوئی جب ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اور یہ وہی وقت تھا جب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نوشکی کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

1996 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی عمارت کا افتتاح ہوا اور سیشن ڈویژن نوشکی 1997 میں بنایا گیا۔

سیشن ڈویژن نوشکی دو ضلعوں پر مشتمل ہے جو کہ نوشکی اور چاغی ہیں جو عدالتیں سیشن ڈویژن میں کام کررہی ہیں وہ یہ ہیں۔

نوشکی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشکی کی عدالت
مجلس شوریٰ نوشکی کی عدالت
جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی کی عدالت
سول جج / فیملی جج نوشکی کی عدالت

ضلع چاغی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دالبندین کی عدالت
جوڈیشل مجسٹریٹ دالبندین کی عدالت
قاضی دالبندین کی عدالت
جوڈیشل مجسٹریٹ تفتان کی عدالت
جوڈیشل مجسٹریٹ نوکنڈی کی عدالت

نوشکی اور چاغی میں بیٹھنے والے ججز مندرجہ ذیل ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشکی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دالبندین
ممبر مجلس شوریٰ نوشکی
جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی
سول جج نوشکی
جوڈیشل مجسٹریٹ دالبندین
قاضی دالبندین
جوڈیشل مجسٹریٹ نوکنڈی
جوڈیشل مجسٹریٹ تفتان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نوشکی 4 عدالتی کمروں ، 4 چیمبرز ، ایک بار کا کمرہ، ایک عملہ کا کمرہ ، ایک ریکارڈ کا کمرہ اور ایک حوالات اور چار دیواری پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی / ڈی پی پی نوشکی کا دفتر بھی سیشن عدالت نوشکی کے احاطہ میں بنا ہوا ہے جو کہ تین کمروں بمعہ باتھ روم اور ٹوائلٹ پر مشتمل ہے۔

عدالت برائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دالبندین اور جوڈیشل مجسٹریٹ دالبندین اکٹھے ایک دفتر میں کام کرتے ہیں جو بی اینڈ آر کے محکمہ سے تعلق رکھتی ہے۔ دونوں ججز محکمہ بی اینڈ آر کی قیام گاہ ضلع چاغی میں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں عدالتوں کے عملہ کے لئے کوئی کمرہ دستیاب نہیں ہے۔

قاضی کی عدالت الگ عمارت میں کام کرتی ہے۔ جس کا تعلق عدلیہ سے ہے اور قاضی دالبندین کے لئے رہائش گاہ بھی موجود ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ تفتان پاک ۔ ایران سرحد پر واقع ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نوکنڈی کی آسامی ابھی بنائی گئی ہے۔