اکثر پوچھے گئے سوالات


عمومی سوالات

ضلعی عدالت نوشکی کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

ضلعی عدالت نوشکی کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔

میں ضلعی عدالت نوشکی کیسے پہنچ سکتا ہوں؟

ضلعی عدالت نوشکی کی اپنی کوئی ویب سائٹ نہیں ہے۔

کیامیں کسی بھی کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں اور عدالت کے گرد گھوم سکتاہوں؟

جی ہاں کاروائی کے دوران آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں بہر حال آپ کو مشورہ دیا جاتاہے کہ عوام کے لئے نامزد جگہ میں تشریف رکھیں اور آپ کو عوام کے لئے بند علاقوں میں گھومنے سے منع کیا جاتا ہے۔

کیا میں اپنی اشیاء کسی جگہ چھوڑ سکتاہوں؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی وجہ سے آپ اپنا سامان عمارت میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟

نہیں! ہنگامی صورتحال میں ضلع عدلیہ کے آفیسران اور اہلکاران ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشکی کا دورہ کرتے ہیں جو کہ ضلع عدالت نوشکی سے کم فاصلے پر موجود ہے۔

کیا ویل چئیر کے استعمال کرنے والوں کے لئے سہولت موجود ہے؟

نہیں ! ویل چئیر کی کوئی سہولت ضلعی عدالت نوشکی میں دستیاب نہیں ہے کیونکہ یہ عمارت دوسری منزل نہیں ہے اور نہ ہی سیڑھیاں ہیں۔

کیا میں کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتا ہوں؟

عوام کے لئے ضلعی عدالت نوشکی کے احاطہ میں ایک کینٹین موجود ہے اور صاف پانی پینے کےلئے پانی کے کولر بھی موجود ہیں ۔

کیاعدالتیں عوام کے لئے ہمیشہ کھلی ہیں؟

کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتاہے؟

تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہیں اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔

کیاخواتین کے لئے الگ بیٹھنے کی جگہ موجود ہے؟

جی ہاں! ضلعی عدالت نوشکی کی حدود میں ایک شیڈ موجود ہے جو کہ خواتین کے بیٹھنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

کیا عوام کی گاڑیوں کے لئے سیشن عدالت میں جگہ موجود ہے؟

نہیں عوام کی گاڑیوں کےلئے ضلعی عدالت نوشکی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کیونکہ ضلعی عدالت نوشکی کا احاطہ بہت کھلا نہیں ہے۔

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمہ کی سماعت کب اور کہا ں ہوگی؟

ضلعی عدالت نوشکی میں روزانہ کے مقدمات کی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جاتی ہے اگر آپ فہرست میں اپنا نام نہیں دیکھتے ہیں تو براہ مہربانی ریڈر سے رابطہ کریں ۔ اسکے ساتھ ساتھ کسی بھی اور معلومات کےلئے ہر عدالت کے عملہ / آفیشل سے رابطہ کریں ۔

اگر میرا مقدمہ 9:00 بجے لگا ہوا ہے تو اسے 11:15 بجے تک کیوں نہیں پکارا جاتا؟

مقدمات دن میں مختلف اوقات کے لئے لگائے جاتے ہیں ۔اگر آپ کو صبح 9 بجے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 9 بجے سے 1:30 بجے تک کبھی بھی پکارا جا سکتاہے ۔یہ لوگوں کے عدالت کے سامنے پیشی اور مقدمے کے چلنے کی مدت پر منحصر ہے۔ مہربانی کر کے یہ لکھ لیں کہ عدالت میں وقت پر پہنچنا بہت ضروری ہے عدالتی طریقہ کار کے بارے میں اور حاضری عدالت شروع ہونے سے پہلے لگائی جاتی ہے۔

کیا میں اپنی مقدمے کی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟

آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے اور آرڈر کی مصدقہ نقل کے لئےدرخواست دے سکتے ہیں جس کے بدلے آپ کو رسید کاپی برانچ دے گی۔جس پر نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی۔جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔ اسکے علاوہ متعلقہ عدالتی آفیسر کے آرڈر کے بعد آپ اپنی تمام فائل دیکھ سکتے ہیں۔

مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرے مقدمے میں جو مصدقہ نقل مانگی ہے وہ تیار ہے یا نہیں؟

کاپینگ برانچ کے جاری کر دہ رسید پر مصدقہ نقل دینے کی تاریخ درج ہوتی ہے براہ مہربانی ضلعی عدالت نوشکی کے اردو / انگریزی کاپینگ سیکشن سے رابطہ کریں۔

میں مقدمہ کے دائر ہونے اور خارج ہونےکی تفصیل کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

یہ معلومات صرف عدالت عالیہ بلوچستان کے لئے ہے۔ اور متعلقہ عدالتوں کےدفاتر کے لئے ہے۔

نئے مقدمات اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونے کے اوقات کیاہیں؟

دفتری اوقات میں ضلعی عدالت میں نئے مقدمات اور متفرق درخواستیں دے سکتے ہیں۔

کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

نہیں یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ آن لائن عدالت کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکیں۔