ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ژوب کا پیغام


جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا گلوبل ولیج بن رہی ہے۔اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دنیا چھوٹی ہورہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کام کرنے کے طریقے نفیس اور جدید ہورہے ہیں۔جسمانی فاصلے جو لوگوں اور اداروں کو الگ کرتے تھے سمٹے جا رہے ہیں ۔اگر عدلیہ کو اس گلوبل ولیج میں زندہ رہنا ہے تو اس انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مؤثر فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ناانصافی کے ازالے اورلوگوں کے درمیان فیصلے کروانے میں عدلیہ سب سے آخر میں آتی ہے۔ اس ویب سائٹ کے اجراء سے انصاف کا عمل تیز ہوجائے گا اور فیصلے بہت جلد جاری کئے جا سکیں گے۔عدلیہ کے افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔تمام ضلعی عدالتوں کو عدالت عالیہ سے منسلک ہونے سے عدلیہ ایک اکائی میں تبدیل ہوجائے گی۔

اس ویب سائٹ کا اجراء ہمارے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور باقی عدالت عالیہ کے جج صاحبان کی کوششوں سے ہورہا ہے۔اس کی وجہ سے بلوچستان کی عدالتوں کی کارکردگی بہت اچھی ہو جائے گی۔

ہم اس ویب سائٹ کے اجراء کی بہت تعریف کرتے ہیں اور اسے خوش آمدید کہتے ہیں ہم سائلین کو اور عام آدمی کو تیز رفتار ، منصفانہ اور شفاف انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج