اکثر پوچھے گئے سوالات
عمومی سوالات
ضلعی عدالت ژوب کے دفتری اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔
ضلع عدالت ژوب کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔
کیامیں کسی بھی کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں اور عدالت کے گرد گھوم سکتاہوں؟
جی ہاں کاروائی کے دوران آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں بہر حال آپ کو مشورہ دیا جاتاہے کہ عوام کے لئے نامزد جگہ میں تشریف رکھیں۔عوام کے لئے بیٹھنے کی کوئی خاص جگہیں نہیں ہیں۔
کیا میں اپنی اشیاء کسی جگہ چھوڑ سکتاہوں؟
نہیں حفاظتی وجوہات کی وجہ سے آپ اپنا سامان عمارت میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟
عدالت میں کوئی طبی سہولت میسر نہیں ہے۔
کیا ویل چئیر کے استعمال کرنے والوں کے لئے سہولت موجود ہے؟
ضلع عدالت ژوب میں کوئی ویل چئیر کی سہولت میسر نہیں ہے۔
کیا میں کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتا ہوں؟
ضلعی عدالت ژوب کے مشرقی کنارے پر ایک کینٹین کی سہولت میسر ہے۔جہاں صرف چائے دی جاتی ہے۔
کیاعدالتیں عوام کے لئے ہمیشہ کھلی ہیں؟
کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتاہے؟تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہیں اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔
کیاخواتین کے لئے الگ بیٹھنے کی جگہ موجود ہے؟
خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ سے کوئی جگہ نہیں ہے۔
کیا عوام کی گاڑیوں کے لئے سیشن عدالت میں جگہ موجود ہے؟
ضلعی عدالت ژوب میں پارکنگ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمہ کی سماعت کب اور کہا ں ہوگی؟
ضلعی عدالت ژوب میں روزانہ کے مقدمات کی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جاتی ہے اور الگ سے کوئی سہولت میسر نہیں ہےجیسے ویب سائٹ ، کیوسک وغیرہ۔
اگر میرا مقدمہ 8:30 بجے لگا ہوا ہے تو اسے 2:30 بجے تک کیوں نہیں پکارا جاتا؟
مقدمات دن میں مختلف اوقات کے لئے لگائے جاتے ہیں ۔اگر آپ کو صبح 8:30 بجے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 8:30 بجے سے 2:30 بجے تک کبھی بھی پکارا جا سکتاہے ۔یہ لوگوں کے عدالت کے سامنے پیشی اور مقدمے کے چلنے کی مدت پر منحصر ہے۔ہر مقدمے کے بعد دوسرے کو آواز دی جاتی ہے۔
کیا میں اپنی مقدمے کی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟
آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے اور آرڈر کی مصدقہ نقل کے لئےدرخواست دے سکتے ہیں جس کے بدلے آپ کو رسید کاپی برانچ دے گی۔جس پر نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی۔جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔
مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرے مقدمے میں جو مصدقہ نقل مانگی ہے وہ تیار ہے یا نہیں؟
اپنے مقدمے کی مصدقہ نقول کے لئےآپ کو کاپیسٹ یا مقررہ آفسر سے ملنا ہوگا تاکہ آپ کو بتایا جا سکے کہ آپ کی نقل تیا رہے یا نہیں اور مقررہ تاریخ پر ملے گی یانہیں ۔
میں مقدمہ کے دائر ہونے اور خارج ہونےکی تفصیل کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟
آپ کو مقدمات کے اندارج اور خارج ہونے کی مکمل معلومات سپرٹنڈنٹ آفس یا مجاز آفسر سے مل سکتی ہے۔اور کوئی اور ذرائع جیسے ویب سائٹ سیشن کورٹ ژوب میں موجود نہیں ہے۔
نئے مقدمات اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونے کے اوقات کیاہیں؟
نئے مقدمے کی فائلیں اور متفرق درخواستیں کے اوقات کار صبح 8:30 بجے سے 2:30 بجے تک ہیں۔
کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟
اپنے مقدمے تک آن لائن رسائی کی ضلع عدالت ژوب میں کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔