اکثر پوچھے گئے سوالات


عمومی سوالات:

ضلعی عدالت نصیر آباد بمقام ڈیرہ مراد جمالی کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعیعدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سےدوپہر 2:30 بجےتک ہیں۔اور جمعہ کو صبح 8:30 سےدوپہر 12:30 بجےتک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

ضلع عدالت نصیر آباد کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعیعدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سےدوپہر 2:30 بجےتککھلی ہیں۔اور جمعہ کو صبح 8:30 سےدوپہر 12:30 بجےتککھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بندرہتی ہیں۔

میںضلعی عدالت نصیر آبادکیسے جا سکتا ہوں؟

نقشہ اور مقام کی تفصیلات کےلئے یہاں کلک کریں۔

کیا میں کسی بھی کمرہ عدالت میں جا کر بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتا ہوں؟

مقدمے کی پیشی کی دوران عام لوگوں کے لئے کمرہ عدالت میں بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ مقدمہ کی پیشی کے دوران صرف سائل ہی حصہ لے سکتے ہیں۔

کیا یہاں کوئی جگہ ہے جہاں میں اپنا سامان چھوڑ سکوں؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپ اپنا سامان عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔

ایمرجنسی کی صورت میں کیا طبی سہولت موجود ہے؟

نہیں عدالت کے احاطے میں کوئیڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ اور نہ ہیایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کی سہولت موجود ہے۔

کیاوہیل چیئر استعمال کرنے والوں کےلئے اس کا انتظام ہے؟

احاطہ عدالت میں وہیل چیئر کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔

میںکھانے پینے کی چیزیں کہاں سے خریدسکتا ہوں؟

عدالت کی کینٹین بیٹھنے کی جگہ کے سامنے موجود ہے جہاں سے آپ مشروب اور کھانے کیاشیاء خرید سکتے ہیں۔ پانی بھی اس مقصد کےلئے لگائے گئے کولروں میں دستیاب ہے۔ پانی کے مقام جاننے کےلئے یہاں کلک کریں۔

کیا عدالتیں عوام کےلئے ہمیشہ کھلی ہیں؟ کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتا ہے؟

تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالتکی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے۔ اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آناچاہیے۔ " بند عدالت" میں عوام کی رسائی نہیں ہوتی۔ یہ کئی وجوہات کی بناء پر ہو سکتی ہے۔ بنیادی طور پر گواہ کے تحفظ کےلئے یا کوئی حساس معلومات افشاں نہ ہو سکے۔

عدالت کے احاطہ میں عورتوں کےبیٹھنے کی الگ جگہ موجود ہے؟

عدالت کے احاطہ میں عورتوں کے بیٹھنے کے لئے کوئی الگ کمرہ موجود نہیں ہے۔

کیا عوام کے لئےسیشن عدالت میں پارکنگ کی جگہ موجود ہے؟

بدقسمتی سے حفاظتی وجوہاتکی بناء پر آپ گاڑی سیشن عدالت کی عمارت کے احاطہ میںکھڑی نہیں کر سکتےلیکن عمارت کے باہرکھڑی کر سکتے ہیں۔

عدالت کے آفیسران کی ترتیب کیا ہے؟

معززعدالت عالیہ بلوچستان کی ویب سائٹ پر اورگینوگرام موجود ہے۔ اورگینوگرام دیکھنے کے لئے کلک کریں۔

عدالتی ضابطے

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمے کی سماعت کب اورکہاں ہو گی؟

روزانہ مقدمات کی سماعت کی فہرست نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جاتی ہے۔ اگر آپ فہرست میں اپنا نام نہیں دیکھتے تو مہربانی فرما کر روسٹر برانچ سے رابطہ کریں۔اس کے علاوہ مقدمات کی سماعت اور تعین کی معلومات کےلئے ایک معلوماتی کاؤنٹرجو عدالت کے برآمدے میں موجود ہے سے رابطہ کر سکتے ہیں

اگر میرا مقدمہ 09:00بجے لگا ہوا ہے تو کیس 02:30 بجے تک کیوں نہیں پکاراجاتا؟

مقدمات دن میں مختلف اوقات کےلئے لگائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو صبح 09:00 بجے حاضر ہونے کا کہا گیا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 09:00 بجے سے 02:30بجےشام کے درمیانکبھی بھی پکارا جا سکتا ہے۔ یہ لوگوں کی عدالت کے سامنے پیشی اور ہر مقدمے کے چلنے کی مدت پر منحصر ہوتا ہے۔ براہ مہربانی یہ لکھ لیں کہ عدالت میں بر وقت پہنچنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ حاضری عدالتی ضابطوں اور سروس کے بارے میں معلومات عدالت لگنے سے پہلے دی جاتی ہے۔

کیا میں اپنی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟

آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے یا آرڈر کی مصدقہ نقل کےلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کے بدلے اپ کو ایک رسید کاپی برانچ دے گی جس پر نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔

مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میرے مقدمہ میں جو مصدقہ نقل مانگی ہےوہ تیار ہے یا نہیں؟

جو رسیدکاپی برانچ نے آپ کو جاری کی ہے اس میں جو مصدقہ نقل مانگی گئی ہے اس کی سپردگی کی تاریخدرج ہے براہ مہربانی اگر آپ کو کوئی معلومات درکار ہیں تو کاپی برانچ سے رابطہ کریں جو احاطہ عدالت میں واقع ہے۔

میں مقدمات کے دائر ہونے اور فیصلے کی تفصیل کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ مقدمہ دائر ہونے اور فیصلے کی معلومات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔

نئے مقدمہ کی کو دائر کرنے اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونےکے اوقات کیاہیں؟

اس کے اوقات08:30صبح سے 02:30بجےتکہیں۔

کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔