ضلع کی تاریخ
نصیر آباد بلوچستان کے مغربی حصہ میں ایک ضلع ہے۔ نصیر آباد کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی ہے۔ اسکا پرانا نام ٹمپل ڈیرہ تھا جو کہ کپٹن ایچ۔ ایم ٹمپل جو کہ برطانہ کے سرکاری ملازم تھے اور 1891 سے 1892 تک سبی کے پولیٹیکل ایجنٹ تھے کے نام پر تھا۔
مقامی آبادی میں یہ علاقہ اب بھی " ٹیپُل" کے نام سے جانا جاتاہے جو کہ ٹیمپل کا بگڑا ہوا نام ہے۔ 1974 میں اسے ضلع کا درجہ دیا گیا۔ جولائی 1987 سے دسمبر1990 تین سالوں تک ضلع ٹمبو کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جوکہ ڈیرہ مراد جمالی سے 40 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ اس ضلع کے دو ذیلی اضلاع ہیں ۔ ڈی ۔ ایم جمالی اور چھتر۔
انتظامیہ
اس ضلع کو انتظامی طور پر تین تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
- چھتر
- ڈیرہ مراد جمالی
- تمبو
آبادی
2005 میں ایک تخمینہ کے مطابق ضلع نصیر آباد کی آبادی 350000ہے۔
زبانیں
مقامی زبانیں سندھی ، براہوی ، سرائیکی ، اور بلوچی ہیں۔ سرکاری زبانیں اُردو اور انگلش ہیں۔
ضلع نصیر آباد کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں
تحصیلیں | یونین | کل یونین |
---|---|---|
چھتر | چھتر ، دولت غری، پھولیجی ، شاہ پور ، شوریٰ دھرابی | 5 |
ڈیرہ مراد جمالی | بیدار ، غربی، ڈی ۔ایم جمالی، مغربی جودھر ، شمالی جودھر ، منجھوٹی ، کوباشیرہ خان، شرقی ڈی۔ ایم جمالی | 7 |
تمبو | علی آباد ، اللہ آباد، کولرواہ، خروس واہ ، کھونگ تمبو ، منجو شوریٰ ، میرواہ | 7 |
کل تحصیلیں=3 کل یونین=19 |