ڈیرہ مرادجمالی میں باغبانی
9فروری 2012
میں جناب روزی خان بڑیچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آنے کے فوراً بعد ہم نے موجودہ باغیچہ اور عدالت کی عمارت پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے اُن اقدامات پر بحث کی جس سے ہم باغیچے اور لان کو بہتر بنا سکیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کو پانی ایک نہرکے ذریعے دیا جاتا ہے۔ پانی کی مقدار باغ کو خوبصورت بنانے کےلئے بہت سے بھی زیادہ ہے۔ بعد میں ہم نے عدالت کے باغیچوں کا دورہ کیا اور اِن میں لگانے والے پودوں کو جو کہ ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرے پر تبادلہ خیال کیا۔ اتنے بڑے علاقے میں لگانے کے لئے کم از کم 300 پودوں کی ضرورت تھی ۔
- مختلف اقسام کے مالٹے کے 200 پودے
- لیموں کے 100 پودے
- ناشپاتی کے 20 درخت
- بوگن ویلاء
- پھول دار پودے
- کونو کارپس (ا مریکن پودے)
میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ جنگلات کے آفیسران کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے ہمارے دورے کے دوران ہماری حمایت کی ۔ محکمہ جنگلانے نے ہمیں 200 پودے ضلع ڈیرہ مراد جمالی اور ضلعی عدلیہ کے لئے دئیے۔ جن میں
- بوگن ویلا کے 60 پودے
- پھول دار پودے
- نیریم کے 40 پودے
- کونوکورپس کے 100 پودے
نتیجہ
ڈی۔ ایم جمالی کی عدالت کا احاطہ بھی اچھی طرح سے ڈیزائین کیا گیا ہے جس میں پہلے سے ہی کچھ پھول دار پودے اور کچھ پھل دار درخت لگے ہوئے ہیں۔ جس چیز کی ضرورت ہے وہ منظم نقطہ نظر ہے اور سردیوں اور گرمیوں کے الگ الگ پودے لگانے سے سارا سال اس کی خوبصورتی نظر آئے گی۔
دوبارہ دورہ
23 فروری 2012
23 فروری 2012 کو ڈیرہ مراد جمالی کا دوبارہ دورہ کیا گیا۔ اس دورہ کا مقصد اُس شجرکاری کو دیکھنا ہے جس میں مختلف قسم کے پودے ، ناشپاتی اور لیموں کے درخت لگائے گئے تھے۔ عزت مآب جناب روزی خان بڑیچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ مراد جمالی نے ایک بار پھر بہت گرم جوشی سے خوش آمدید کیا۔ وہ ایک پودوں سے پیار کرنے والے اور بہت مدد کرنے والے ہیں۔ 200 درختوں کی شجر کاری کی جا چکی تھی۔