اکثر پوچھے گئے سوالات


عمومی سوالات

سیشن عدالت کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

سیشن عدالت کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔

میں سیشن عدالت کیسے جا سکتاہوں؟

براہ مہربانی نقشہ اور مقام کی تفصیلات کے لئے یہا ں کلک کریں۔

کیا میں کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتاہوں؟

ہاں آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں اور عدالت کے عمارت کے سیکورٹی کلئیرنس کے بعدگھوم سکتے ہیں۔

کیا میں اپنی اشیاء کسی جگہ چھوڑ سکتاہوں؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ اپنی اشیاء عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔

کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟

نہیں سیشن عدالت گوادر کے احاطہ میں طبی سہولت موجود نہیں ہے۔

کیا ویل چئیر کے استعمال کرنے والوں کے لئے سہولت موجود ہے؟

ہاں سیشن عدالت گوادر کے شروع میں ویل چئیر استعمال کرنے والوں کے لئے ریمپ موجود ہیں۔

کیا میں کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتا ہوں؟

ہاں ایک نجی کینٹین سیشن عدالت کے احاطہ میں موجود ہے جہاں مشروبات ٹھنڈا پانی ، چائے اور بیکری کی اشیاء موجود ہیں۔

کیاعدالتیں عوام کے لئے ہمیشہ کھلی ہیں؟ کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتاہے؟

ہاں عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور ہمیشہ ہر عدالت ہر کسی کے لئے سماعت کے لئے کھلی ہے اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔

کیاخواتین کے لئے الگ بیٹھنے کی جگہ موجود ہے؟

نہیں خواتین کے لئے الگ جگہ موجود نہیں ہے۔

کیا عوام کی گاڑیوں کے لئے سیشن عدالت میں جگہ موجود ہے؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی بناء پارکنگ کی جگہ عوام کے لئے موجود نہیں ہے۔ مگر عوام کے لئے پارکنگ کی جگہ احاطہ کے باہر موجود ہے۔

عدالت کے آفیسران کے ترتیب کیاہے؟

براہ مہربانی عدالت عالیہ بلوچستان کی ویب سائٹ پراورگینو گرام دیکھیں۔

عدالتی ضابطے

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمہ کی سماعت کب اور کہا ں ہوگی؟

روزانہ مقدمات کی فہرست نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جاتی ہے ۔اگرآپ فہرست میں اپنا نام نہیں دیکھتے تو ریڈر برانچ سے رابطہ کریں۔

اگر میرا مقدمہ 08:00 بجے لگا ہوا ہے تو اسے 02:30 بجے تک کیوں نہیں پکارا جاتا؟

مقدمات د ن میں مختلف اوقات کے لئے لگائے جاتے ہیں۔اگر آپ کو 8:30 بجے حاضر ہونے کوکہا جاتا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 8:30 بجے سے 02:30 بجے کے درمیان کبھی بھی پکارا جاسکتاہے۔ یہ لوگوں کی عدالت کے سامنے پیشی اور مقدمے کے چلنے کی مدت پر منحصر ہوتا ہے۔براہ مہربانی یہ لکھ لیں کہ عدالت میں بر وقت پہنچنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ عدالتی ضابطوں اور سروس کے بارے میں معلومات عدالت لگنے سے پہلے دی جاتی ہیں۔

کیا میں اپنے مقدمے کی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟

آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ نقل کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔جس کے بدلے آپ کو ایک رسید متعلقہ دفتر جاری کرے گا جس پر سپردگی کی تاریخ درج ہوتی ہے جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔

مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرے مقدمے میں جو مصدقہ نقل مانگی ہے وہ تیار ہے یا نہیں؟

جو رسید متعلقہ دفتر آپ کو جاری کرتا ہے اس میں جو مصدقہ نقل مانگی گئی ہے اس کی سپردگی کی تاریخ درج ہے۔ براہ مہربانی اگر آپ کو کوئی معلومات درکار ہیں تو احاطہ میں متعلقہ دفتر سے رجوع کریں۔

میں مقدمہ کے دائر اور فیصلے کی تفصیل کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

نہیں آپ مقدمات کے دائر ہونے اور فیصلوں کی تفصیل حاصل نہیں کر سکتے کچھ عدالتی رازداری کی وجہ سے۔

نئے مقدمات اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونے کے اوقات کیاہیں؟

یہ اوقات بھی 8:30 بجے صبح سے 02:30 بجے شام تک ہیں۔

کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔