ضلعی عدالتیں گوادر کے متعلق


دوسرے قانونی سسٹم کی طرح ہمارا بھی مختلف حصوں اور ادوار میں وضع ہو اہے۔ اکثر قانونی سسٹم سماجی معیار اور اقدار کی شکل میں ہوتے ہیں۔ پرانے وقتوں میں خاندان ، بزرگ اور جرگے جھگڑے والے معملات میں فیصلہ کرتے تھے ۔آج کل عدالتوں نے اس کردار کی ذمہ داری حاصل کر لی ہے اور کسی ایک یا تما م کو انصاف دیتی ہیں۔

گوادر ابتدائی طور پر قلات کی ریاست کے قوانین کے تحت چلتا تھا اور اسلامی شریعیت کے زیر اثر تھا ۔ جب پاکستان وجود میں آیا اور گوادر اس کا حصہ بنا تو پاکستان کے قوانین اس کے عوام کی زندگیوں کے تمام پہلو ؤں میں آگئے۔

ابتدائی طورپر سیشن ڈویژن گوادر سیشن ڈویژن مکران کا حصہ تھا ۔2010 میں گوادر الگ سیشن ڈویژن بنا۔سیشن ڈویژن گوادر مندرجہ ذیل عدالتوں پر مشتمل ہے۔

1۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدالت
2۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدالت
3۔ ممبر مجلس شوریٰ عدالت
4۔ عدالت سینئر سول جج
5۔ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ گوادر
6۔ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ پسنی
7۔ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ اورمارہ
8۔ فیملی عدالت گوادر
9۔ قاضی عدالت پسنی

ماضی میں سیشن عدالت اور ا س کے ماتحت عدالتیں پرانے قاضی عدالت کی عمارت میں کام کرتی تھیں ۔اے اور بی بلاک عدالتی کمپلیکس کے بننے کے بعد تمام عدالتیں نئے کمپلیکس میں منتقل کردی گئیں جوکہ ائیر پورٹ روڈاور پاکستان ایونیو کے درمیان پولیس اسٹیشن اور جی ڈی اے ہسپتال کے قریب واقع ہے۔