اکثر پوچھے گئے سوالات
ضلعی عدالت لسبیلہ بمقام حب کے دفتری اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔
میں ضلعی عدالت لسبیلہ کیسے آ سکتا ہوں؟
ضلعی عدلیہ کے لنک پر کلک کریں اور پھر ضلع عدالت لسبیلہ بمقام حب پر کلک کریں۔
کیامیں کسی بھی کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں اور عدالت کے گرد گھوم سکتاہوں؟
جی ہاں کاروائی کے دوران آپ کسی بھی عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن عوام کو محدود علاقے میں گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔
کیا میں اپنی اشیاء کسی جگہ چھوڑ سکتاہوں؟
نہیں حفاظتی وجوہات کی وجہ سے آپ اپنا سامان عمارت میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟
عدالت میں کوئی طبی سہولت میسر نہیں ہے۔ لیکن حکومتی سول ہسپتال عدالت کے ساتھ ہی واقع ہے۔
کیا ویل چئیر کے استعمال کرنے والوں کے لئے سہولت موجود ہے؟
ویل چئیر کی سہولت عدالت میں موجود نہیں ہے۔
کیا میں کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتا ہوں؟
عدالت کے احاطہ میں کینٹین کی کوئی سہولت نہیں ہے لیکن عدالت کے سامنے ایک نجی کینٹین دفتری اوقات میں موجود ہے جہاں سے آپ کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔
کیاخواتین کے لئے الگ بیٹھنے کی جگہ موجود ہے؟
فیملی عدالت کے سامنے خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ کمرہ موجود ہے ۔
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمہ کی سماعت کب اور کہا ں ہوگی؟
روزانہ کے مقدمات کی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جاتی ہے اور عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر بھی ضلع عدالت حب کے لنک پر دستیاب ہے۔
کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟
نہیں ایسا ممکن نہیں ہے۔