ضلعی عدالتیں لسبیلہ بمقام حب کے متعلق


قاضی لسبیلہ کی عدالت 1952 میں قائم کی گئی اور تحصیل بیلہ میں مقدمات پہلے چلائے گئے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ 1965 میں یہ عدالت بیلہ سے اوتھل منتقل کر دی گئی جو ضلع کا صدر مقام ہے۔

جون1982 میں ضلع لسبیلہ میں دیوانی قانون کا اطلاق کیا گیا اور عدالت واپس تحصیل حب منتقل کر دی اور اس کے اختیارات سول جج کو دے دئے گئے۔

دوبارہ جنوری 1987 میں دیوانی قانون کو تبدیل کر دیا اور دستورالعمل دیوانی قلات کو نافظ کر دیا گیا اور اس وقت سے اب تک قاضی عدالت مختلف اختیارات کے تحت کام کر رہی ہے۔ جو کہ دیوانی ، فیملی اور کرائے کے مقدمات ہیں۔

1882 میں سول جج درجہ اول کی عدالت بنائی گئی اور اس نے علاقہ کے اس حصہ میں کا م شروع کیا جو مقامی حکومت سے تعلق رکھتا ہے۔ جو حصہ عدالت کے لئے مختص کیا گیا اس میں تین کمروں کا کواٹر جو سیشن جج خضدار کے انتظامی کنٹرول میں آتا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ بمقام حب کی آسامی 1994 میں بنائی گئی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اسی عمارت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار کے تحت 1996 تک کام کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اوتھل کی عدالت 1994 میں فوجداری مقدمات سننے کے لئے قائم کی گئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حب کی عدالت 1996 میں فوجداری مقدمات سننے کے لئے قائم کی گئی۔

1996 میں جب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالتی عمارت تعمیر ہوئی تو عدالت کو نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔ 1997 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔ اور ضلع لسبیلہ کو سیشن ڈویژن بنانے کا اعلان کر دیا۔ عدالت تمام فوجداری ، دیوانی مقدمات کے ساتھ نارکوٹکس اور کسٹم مقدمات میں فیصلہ دے سکتی ہے۔

ممبر مجلس شوریٰ لسبیلہ بمقام حب 1999 میں بنائی گئی۔ یہ دیوانی اپیلیں فیصلہ یا آرڈر کے خلاف جو قاضی لسبیلہ بمقام اوتھل نے دیا ہو پر فیصلہ دے سکتی ہے۔

2006 میں سیشن عدالت کمپلیکس کی تعمیر کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بمعہ پریزائیڈنگ آفیسر لیبر عدالت نمبر تین ، ایڈیشنل سیشن جج اور ممبر مجلس شوریٰ نئے تعمیر شدہ سیشن عدالت کمپلیکس میں منتقل ہو گئے۔ یہ نئی تعمیر شدہ سیشن عدالت کمپلیکس / عمارت تین عدالتی کمروں ، چار چیمبز اور چودہ دفاتر پر مشتمل ہے۔ جس کی تفصیل یہ ہے۔

  • عدالتی کمرہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
  • عدالتی کمرہ پریزائیڈنگ آفیسر لیبر عدالت نمبر تین
  • عدالتی کمرہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
  • چیمبر برائے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
  • چیمبر برائے پریزائیڈنگ آفیسر لیبر عدالت نمبر تین
  • چیمبر برائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
  • چیمبر برائے ممبر مجلس شوریٰ
  • سپریٹینڈنٹ دفتر
  • اکاؤنٹنٹ دفتر
  • لائیبریری
  • ریکارڈ روم
  • دفتر برائے سٹینوگرافر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
  • دفتر برائے سٹینوگرافر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
  • دفتر برائے پریزائیڈنگ آفیسر لیبر عدالت نمبر تین
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عملے کا کمرہ
  • پی او لیبر عدالت 3 کے عملے کا کمرہ
  • ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عملے کا کمرہ
  • ممبر مجلس شوریٰ کے عملے کا کمرہ
  • تین ڈی اے دفاتر عمارت کے ساتھ

اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو اضافی ذمہ داریاں برائے آفیسر لیبر عدالت نمبر تین کی تجویز کی گئی ہیں 26مارچ 2011 سے نئی عدالت کی عمارت کی تعمیر کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ، پریزائیڈنگ آفیسر لیبر عدالت نمبر تین اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج کو اس عمارت سے پرانے بلاک جو اسی احاطہ میں واقع ہے اور سینئر سول جج حب ، جوڈیشل مجسٹریٹ حب اور فیملی جج حب ، بار روم اور حوالات تھا میں منتقل کیا گیا۔

فیملی عدالت حب 2007 میں بنی تاکہ شادی کے جھگڑے اور فیملی معاملات میں تیز رفتار تصفیہ اور فیصلے کئے جا سکیں۔