اکثر پوچھے گئے سوالات
عمومی سوالات
ضلعی عدالت خاران کے دفتری اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔
ضلعی عدالت خاران کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔
میں ضلعی عدالت خاران کیسے جا سکتا ہوں؟
نقشہ اور مقام کی تفصیلات کےلئے یہاں کلک کریں۔
کیا میں کسی بھی کمرہ عدالت میں جا کر بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتا ہوں؟
ہاں! مقدمے کی پیشی کی دوران آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں مگر آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ عوام کےلئے نامزد جگہ کا استعمال کریں اور ان جگہوں تک محدود رہیں جو کہ عوام کے لئے کھلی ہیں۔ یہاں پر کلک کریں تاکہ آپ اُن مقامات کو دیکھ سکیں۔
کیا یہاں کوئی جگہ ہے جہاں میں اپنا سامان چھوڑ سکوں؟
نہیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپ اپنا سامان عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔
ایمرجنسی کی صورت میں کیا طبی سہولت موجود ہے؟
نہیں !
میں کھانے پینے کی چیزیں کہاں سے خریدسکتا ہوں؟
عدالت کی کینٹین بیٹھنے کی جگہ کے سامنے موجود ہے جہاں سے آپ مشروب اور کھانے کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔ پانی بھی اس مقصد کےلئے لگائے گئے کولروں میں دستیاب ہے۔
کیا عدالتیں عوام کےلئے ہمیشہ کھلی ہیں؟
کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتا ہے؟تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے۔ اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے
عدالت کے احاطہ میں خواتین کےبیٹھنے کی الگ جگہ موجود ہے؟
عدالت کے احاطہ میں خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ کمرہ موجود ہے۔
کیا عوام کے لئے سیشن عدالت میں پارکنگ کی جگہ موجود ہے؟
بدقسمتی سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ گاڑی سیشن عدالت کی عمارت کے احاطہ میں کھڑی نہیں کر سکتے اور نہ ہی عمارت کے گرد کھڑی کر سکتے ہیں۔
عدالتی ضابطے
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمے کی سماعت کب اورکہاں ہو گی؟
روزانہ مقدمات کی سماعت کی فہرست نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جاتی ہے۔ اگر آپ فہرست میں اپنا نام نہیں دیکھتے تو مہربانی فرما کر اُس عدالت کے ریڈرسے رابطہ کریں۔
اگر میرا مقدمہ 8:30بجے لگا ہوا ہے تو کیس 01:15 بجے تک کیوں نہیں پکاراجاتا؟
مقدمات دن میں مختلف اوقات کےلئے لگائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو صبح 08:30 بجے حاضر ہونے کا کہا گیا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 8:30 بجے سے 2:30بجے کے درمیان کبھی بھی پکارا جا سکتا ہےکیونکہ حاضری عدالتی ضابطوں اور سروس کے بارے میں معلومات عدالت لگنے سے پہلے دی جاتی ہے۔
کیا میں اپنی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟
آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے یا آرڈر کی مصدقہ نقل کےلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کے بدلے اپ کو ایک رسید کاپی برانچ دے گی جس پر نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔
مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میرے مقدمہ میں جو مصدقہ نقل مانگی ہےوہ تیار ہے یا نہیں؟
جو رسید کاپی برانچ نے آپ کو جاری کی ہے اس میں جو مصدقہ نقل مانگی گئی ہے اس کی سپردگی کی تاریخ درج ہے براہ مہربانی اگر آپ کو کوئی معلومات درکار ہیں تو کاپی برانچ سے رابطہ کریں جوکہ عملہ کے کمرے ضلع عدالت کی عمارت میں واقع ہے۔
میں مقدمات کے دائر ہونے اور فیصلے کی تفصیل کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟
آپ یہ معلومات سیشن عدالت کی ویب سائٹ میں آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
نئے مقدمہ کی کو دائر کرنے اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونےکے اوقات کیا ہیں؟
اس کے اوقات 8:30صبح سے 2:30بجے دوپہر تک وہی ہیں۔
کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟
عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔