ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاران کا پیغام


سائنس اور ٹیکنالوجی نے پچھلی کئی دہائیوں میں دنیا میں بڑی تبدیلیاں لائیں ہیں۔ مختلف میدانوں میں ہونے والی تبدیلیوں بلخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہونے والی تبدیلیوں نے انسانوں کی زندگی بہت آسان تیز اور آرام دہ بنادی ہے۔ ہم بہت آسانی سے کہہ سکتے ہیں کہ زندگی گزارنے کے لئے اب سے بہتر کوئی وقت نہیں ہے۔ ماضی میں پاکستان کی عدلیہ کے نظام نے جدید آلات جیسے انٹرنیٹ کو اپنانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور عدالتوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنانے میں بہت وقت لگا۔

یہ ما ضی قریب کی بات ہے کہ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس جناب افتخار محمد چوہدری اور چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی متحرک قیادت نے ضلعی عدالتوں کے لئے بہت سے فنڈ زمختص کیے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہروں کو دیئے۔جس کے نتیجے میں ضلعی عدلیہ آئی.ٹی کی فیلڈ کا حصہ بن گئی۔ ہمیں امید ہے کہ ہم تیز رفتار فیصلوں سےبہتر انصاف کی فراہمی کر سکتے ہیں۔ تا کہ ہم نئی صدی کی مشکلات کو دور کرسکیں ۔ میں اس موقع پر جناب چیف جسٹس اور عدالت عالیہ کے ججوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہو کہ وہ جس طرح ضلعی سطح پر ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج