ضلع کی تاریخ


--
خاران

خاران کا ضلع پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع ہے۔ پاکستان نے اپنا دوسرا ایٹمی دھماکہ30 مئی 1998میں خاران کے صحرا راسکوہ کی پہاڑیوں میں ٹیسٹ کیا جس میں ان آلات کا مظاہرہ کیا گیا جسکی وجہ سے 60فیصد اشیاء کا استعمال ہوا ۔ضلع صرف ایک تحصیل پر مشتمل ہے اور اس کو 9یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خاران کی 2010کے مطابق آبادی 234400کے لگ بھگ تھی۔

خاران کی ریاست 1697میں معرض وجود میں آئی جو کہ قلات کی باج گزار ریاست 1940تک رہی ۔17مارچ 1948کو خاران پاکستان میں شامل ہوگیا۔ اور 3اکتوبر 1952کو بلوچستان ریاست ہائے متحدہ میں شامل ہوگیا۔ریاست کو 14اکتوبر 1955 کوختم کر دیا گیا۔ جب مغربی پاکستان کے بہت سے علاقے کو ملا کر مغربی پاکستان کا صوبہ بنایا گیا۔ جب یہ صوبہ 1970میں تحلیل کر دیا گیا ۔ تو ریاست خاران کی سرحدوں کو ضلع خاران میں شامل کر دیا گیا۔ اور صوبہ بلوچستان پاکستان کاحصہ بنا دیا گیا جو کہ بعد میں بلوچستان کے نام سے جانا جاتا ہے۔