خاران میں باغبانی
خاران
میں ابھی تک خاران کا دورہ نہیں کرسکا۔ لیکن مختلف طریقوں سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے جڑا ہوا ہوں ۔ عزت مآب جج صاحبان عدالت میں باغ کو بڑھانے کے لئے بہت پر جوش ہیں ۔ ہم نے ضلعی عدالت میں مختلف طریقوں پر بہت سیر حاصل بحث کی ہے۔ پودوں کو مختص کرلیا ہے اور اسکی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج صاحب نے 6اپریل 2012کو ایک مکمل رپورٹ بھیج دی تھی جس میں مندرجہ ذیل معلومات ہیں۔
مندرجہ ذیل پھول دار پودے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب نے خریدے ہیں اور انھیں لگا دیا گیا ہے۔
- گلاب (65عدد)
- مالٹے کے پودے (80پودے)
- پٹونیا (3گملے ،14-12بیج ہر گملے میں)
- انیرینیم(3گملے 14-12بیج ہر گملے میں)
- گلابی پھول(4گملے14-12بیج ہر گملے میں)
- بادآم کے درخت (3عدد)
- چمبیلی (10پودے)
- لیموں کے درخت(10)
- رات کی رانی(5پودے)
- موتیا (5پودے)
- شہتوت(6درخت)
- انار کے درخت(30درخت)