ضلعی عدالتیں خاران کے متعلق
1997سے پہلے ضلع میں صرف ایک قاضی کی عدالت ہوتی تھی۔ 1997میں ایک مشترکہ سیشن ڈویژن ضلع چاغی اور خاران پر مشتمل بنائی گئی۔ ضلع ڈویژن خاران 1998میں بنائی گئی اور اِس نے کام شروع کر دیا۔ ضلع عدالت سب سے پہلے موجودہ قاضی کی عدالت میں شروع کی گئی ۔ اور پھر 28نومبر 1998میں موجودہ کمپلیکس کی عمارت بنائی گی۔ جس کا رقبہ سات ہزار نو سو انتیس مربع فٹ ہے۔ اسکا افتتاح 27مارچ 2004کو کیا گیا۔
ضلعی عدالت خاران کی عمارت تین عدالتوں پر مشتمل ہے۔ سیشن عدالت خاران کی عمارت کوئٹہ خاران روڈ پر واقع ہے۔ جس میں سیشن عدالت خاران ، ممبر مجلس شوریٰ کی عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ خاران کی عدالتیں ہیں۔ اسکے علاوہ ضلع واشک اور تحصیل بسیمہ اور ماشکیل بھی سیشن ڈویژن خاران میں واقع ہیں۔ جہاں پر جوڈیشل مجسٹریٹ اور قاضی کی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔