ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خضدار کا پیغام


نئی ویب سائٹ کا آغاز ترقی کی شاہراہ میں ایک سنگ میل ہے ۔یہ بلوچستان کو بہتر طور پر ملائے گی،اور تمام سٹیک ہولڈرز کو عدلیہ کی معلومات تک رسائی ان کی انگلیوں تک بہم پہنچائے گی۔

میں اور میرے ساتھی ہرممکن کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو تیز رفتار انصاف دینے میں کوئی کثر نہ رہے۔عدالتی کاروائی کے دوران ، پارٹیز ، گواہوں اور بار کے معزز ممبران کو نہایت احترام اور مکمل سننے کا حق دیا جاتاہے۔اور بدلےمیں ہم عدلیہ یہ سمجھتی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اسی طرح سے ہم سے تعاون کریں گے تاکہ ہمیں جو ذمہ داریاں تجویز کی گئی ہیں اسے ادا کر سکیں ۔

ہم پُر عزم ہیں کہ ہم کھلے دل سے عدلیہ کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات شیئر کریں۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کے ممبران تجاویز دیں تاکہ اسے مزیدبامعنی اور باعمل بنانے میں ہماری مدد کریں اورہم اس شراکت کو خوش آمدید کہیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج