اکثر پوچھے گئے سوالات
ضلعی عدالت خضدار کے دفتری اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔
ضلع عدالت خضدار کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔
میں سیشن عدالت کیسے جا سکتاہوں؟
براہ مہربانی نقشہ اور مقام کی تفصیلات کے لئے یہا ں کلک کریں۔
کیا میں کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتاہوں؟
ہاں کاروائی کے دوران آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں۔بہرحال آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ عوام کے لئے مختص بیٹھنے کی جگہ پر بیٹھیں جو کہ نقشہ میں بتائی گئی ہے۔آپ عوام کے لئے کھلی جگہ پر گھوم نہیں سکتے ہیں ،کلک کریں تا کہ جا ن سکیں کی عوام کے لئے کھلی جگی کونسی ہے۔
کیا میں اپنی اشیاء کسی جگہ چھوڑ سکتاہوں؟
نہیں حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ اپنی اشیاء عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔
کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟
نہیں ۔
کیا ویل چئیر کے استعمال کرنے والوں کے لئے سہولت موجود ہے؟
نہیں۔
میں کھانے پینے کی اشیاء کہا ں سے خرید سکتا ہوں؟
بیٹھنے کی جگہ کے سامنےعدالت کے کینٹین موجود ہے پانی خصوصی طور پر لگا ئے گئے کولر ز میں موجود ہے۔
کیاعدالتیں عوام کے لئے ہمیشہ کھلی ہیں؟
کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتاہے؟تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں ۔تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے۔اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آناچاہئے۔"بند عدالت" میں عوام کو خارج کیا جاتاہے۔یہ کئی وجوہات کی بناء پر ہوسکتی ہےبنیادی طورپر گواہ کے تحفظ کے لئے یا کوئی حساس معلومات افشاں نہ ہو۔
کیاخواتین کے لئے الگ بیٹھنے کی جگہ موجود ہے؟
ہاں خواتین کے لئے الگ جگہ موجود ہے۔
کیا عوام کی گاڑیوں کے لئے سیشن عدالت میں جگہ موجود ہے؟
نہیں بد قسمتی سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ گاڑی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے احاطہ میں کھڑی نہیں کر سکتے ۔
عدالت کے آفیسران کے ترتیب کیاہے؟
مہربانی کر کے ویب سائٹ پر موجود اورگینو گرام دیکھیں۔مہربانی فرما کر اورگینو گرام کے لئے یہا ں ایڈمنسٹریشن پر کلک کریں۔
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمہ کی سماعت کب اور کہا ں ہوگی؟
روزانہ مقدمات کی فہرست نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں برآمدے میں موجود کیاسک انفارمیشن / رہنمائی برائےتعین /سماعت مقدمات موجود ہے۔
اگر میرا مقدمہ 8:30 بجے لگا ہوا ہے تو اسے 02:30 بجے تک کیوں نہیں پکارا جاتا؟
مقدمات د ن میں مختلف اوقات کے لئے لگائے جاتے ہیں۔اگر آپ کو 8:30 بجے حاضر ہونے کوکہا گیا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 8:30 بجے سے 02:30 بجے کے درمیان کبھی بھی پکارا جاسکتاہے۔ یہ لوگوں کی عدالت کے سامنے پیشی اور مقدمے کے چلنے کی مدت پر منحصر ہوتا ہے۔ یہ لکھ لیں کہ عدالت میں بر وقت پہنچنا ضروری ہوتاہے۔کیونکہ عدالت کے ضابطوں اور سروس کے بارے میں معلومات عدالت شروع ہونے سے پہلے دی جاتی ہیں۔
کیا میں اپنی مقدمے کی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟
آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ نقل کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔جس کے بدلے آپ کو کاپی برانچ ایک رسید جاری کرےگی جس پر سپردگی کی تاریخ درج ہوتی ہے جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔
مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرے مقدمے میں جو مصدقہ نقل مانگی ہے وہ تیار ہے یا نہیں؟
جو رسید آپ کو جاری کی جاتی ہے اس میں جو مصدقہ نقل مانگی جاتی ہے اس کی سپردگی کی تاریخ درج ہے۔ اگر آپ کو کوئی معلومات درکار ہیں تو کا پی برانچ جو پہلی منزل پر واقع ہے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
میں کہاں سے مقدمات کے دائر ہونےاور فیصلوں کی تفصیل لے سکتاہوں؟
یہ تمام معلومات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن خضدار کی تمام عدالتوں کی جوڈیشل برانچوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
نئے مقدمات اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونے کے اوقات کیاہیں؟
اس کے اوقات8:30 بجے صبح سے 02:30 بجے شام تک ہیں۔
کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟
عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔