ضلعی عدالتیں خضدار کے متعلق
سیشن عدالت خضدار نے 28 نومبر 1977 میں کام کرنا شروع کیا۔ یہ سیشن ڈویژن دو اضلاع خضدار اور آوران پر مشتمل ہے۔خضدار 43261 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اس کی چار تحصیلیں ، چھ سب تحصیلیں ، سات پولیس اسٹیشن اور آٹھ لیویزا سٹیشن ہیں۔
جبکہ آواران ضلع کی تین تحصیلیں ہیں دو پولیس اسٹیشن اور 3 لیویزا سٹیشن ہیں۔آواران کارقبہ 21630 مربع کلومیٹر ہے۔ 1998 کی مردم شماری کے مطابق دونوں اضلاع کی آبادی 564000 اور 18173 تھی۔موجودہ عدالت کی عمارت 1995 میں تعمیر ہوئی اور اس کی افتتاحی تقریب 26 اکتوبر 1995 میں ہوئی ۔دوسری منزل الگ تعمیر کی گئی اور اس کا افتتاح 26 مئی 2004 کو ہوا۔ اس کے 39 کمرے ہیں۔سات عدالتی کمرے ، آٹھ چیمبر، ایک بار روم ، عدالتی حوالات اور ایک کینٹین شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتیں ، ممبر مجلس شوریٰ کی عدالت ، قاضی جھالاوان کی عدالت ، فیملی جج کی عدالت اور انسداد دہشت گردی عدالت موجودہ عمارت میں بنی ہوئی ہیں۔