ضلع کی تاریخ


--
کوہلو

کوہلو بلوچستان پاکستان کا ایک ضلع ہے ۔ اس کے شمال میںضلع لورالائی ،جنوب میں ڈیرہ بگٹی ،مشر ق میں روجھان مزاری اور مغرب میں ضلع سبی واقع ہے ۔ ضلع کوہلوکا کل رقبہ 7456 مربع میل (19310 مربع کلو میٹر ) ہے ۔

آ بادی خانہ بدوش یا نیم خانہ بدو شوں پر مشتمل ہے وہ اپنے کنبے اور بھیڑوں کے ساتھ موسم میں چر اگا ہوں کی تلا ش میں بھٹکتے رہتے ہیں ۔ علاقہ عمومی طورپر پہاڑی ہے اور علاقہ کی مشہور جگہیں کوہلو، فضل چل ، میو ند کاہان ، بجیرو ڈھ اور تھاڑی ہیں ۔ ضلع تین تحصیلوں میں تقسم ہے جو کہ کوہلو ،میوند اور کاہان ہیں ۔جن کی آٹھ یونین کونسلیںہیں ۔

ضلع کوہلو انتظامی طور پر مندرجہ ذیل تحصیلوں میں مزید تقسیم کیا گیا ہے ۔

کوہلو

خدائید ا د شہر ، کرم خان شہر ،گرسانی ،خدائیداد تھوک ، جندران ، بیلہ ڈھاکہ ، تمبو ، کچار شاہ جیو ، سکھا ، باغ دف ، باہر بوز،سفید تھوک، تھرخا، مری کالونی ، کلی سردار فیروز خان زرکون، خدائیداد کچھ سست توکلی،یازا۔

کاہان

چاپی کیچ ، جنت علی ، شوہر این کور ، مری بوہری

میونو

منجھیرا، حیراب ، سو فیر، جیوانی ، تھدری، نیلی ،بیجاروڈھ ، بھگار وڈھ ، چاکر تھانک ، سمو پٹی ، کوہی