ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہلو کا پیغام
عدلیہ کی آ زادی کے بعد اور عزت مآ ب چیف جسٹس پاکستان جنا ب جسٹس افتخار محمد چو ہدری اور عزت مآب ججز عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ بشمو ل عزت مآ ب چیف جسٹس بلوچستان جنا ب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستا ن کی بارکونسلوں کے ممبران کی مشترکہ کوششوں سے عدلیہ میں بہت بڑی تبدیلی آئی جس میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈ یا کو خصو صی اہمیت حاصل ہے ۔
جس کی وجہ سے غریب اور مظلوم سائل و عوام کے دروازے تک انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی ۔ آ ج کل عدلیہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنارہی ہے ۔ سر زمین کی عدالتیں منصفانہ اور شفا ف انداز میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کررہی ہےں ۔
ضلعی عدالتیں جو عدالتی نظام کا اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے عدالت عالیہ بلوچستان اور اعلیٰ عدالتو ں کی نگرانی اور رہنمائی میں پھل پھول رہی ہیں اور تر قی کررہی ہیں ۔ مکمل سیشن عدالت کوہلو جیسے غیر معمولی غریب اور پسماندہ علاقے میں بننا اس کی اہم مثال ہے ۔ عزت مآ ب چیف جسٹس بلوچستان جنا ب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عزت مآ ب ججز عدالت عالیہ بلوچستان نے عدلیہ کے پھیلاﺅ میں اہم کردار ادا کیا ۔ جس کی وجہ سے انصاف کی فراہمی بلوچستان کے ہر کونے میں دی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج