اکثر پوچھے گئے سوالات
ضلعی عدالت کوہلوکے دفتری اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔
ضلعی عدالت کوہلوکے عدالتی اوقات کیا ہیں؟
ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔
میں ضلعی عدالت کوہلوکیسے جا سکتا ہوں؟
ہمارا مقام اور نقشہ جاننے کےلئے یہاں کلک کریں۔
کیا میں کسی بھی کمرہ عدالت میں جا کر بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتا ہوں؟
ہاں کاروائی کے دوران آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں۔ لیکن آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ نقشہ میں دئیے گئے وہ مقامات جو عوام کے بیٹھنے کےلئے بنائے گئے ہیں وہاں تشریف رکھیں اور آپ کو عوام کےلئے کھلے مقامات پر غیر ضروری چلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ وہ مقامات جو عوام کےلئے کھلے ہیں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا یہاں کوئی جگہ ہے جہاں میں اپنا سامان چھوڑ سکوں؟
نہیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپ اپنا سامان عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔
کیا عدالتیں عوام کےلئے ہمیشہ کھلی ہیں؟ کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتا ہے؟
تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے۔ اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ بند عدالتیں عوام کے لئے ممنوع ہیں۔ یہ مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے جیسے گواہوں کے تحفظ یا حساس معلومات افشاں نہ ہوں۔
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمے کی سمات کب اورکہاں ہو گی؟
روزانہ مقدمات کی سماعت کی فہرست نوٹس بورڈ اور ویب سائٹ پر چسپاں کی جاتی ہے۔
مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میرے مقدمہ میں جو مصدقہ نقل مانگی ہےوہ تیار ہے یا نہیں؟
کاپی برانچ کی طرف سے جو رسید جاری کی جاتی ہے اس پر نقل دینے کی تاریخ درج ہوتی ہے۔
نئے مقدمہ اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونےکے اوقات کیا ہیں؟
اس کے اوقات 8:30صبح سے 2:30بجے تک ہیں۔
کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟
عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔