اکثر پوچھے گئے سوالات


ضلعی عدالت لورالائی کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

ضلع عدالت لورالائی کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔

میں ضلعی عدالت لورالائی کیسے پہنچ سکتا ہوں؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کمپلیکس لورالائی شہر سے 6 کلومیٹر دور واقع ہے جو کہ کوئٹہ لورالائی روڈ پر کمشنر کے دفتر اور دوسرے انتظامیہ کے دفاتر کے نزدیک ہے۔ برائے مہربانی تفصیلات برائے مقام اور نقشہ کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیامیں کسی بھی کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں اور عدالت کے گرد گھوم سکتاہوں؟

جی ہاں کاروائی کے دوران آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں بہر حال آپ کو مشورہ دیا جاتاہے کہ عوام کے لئے نامزد جگہ میں تشریف رکھیں جو نقشہ پر دکھائی گئی ہیں ۔ آپ ان جگہوں سے بھی دور رہیں جو عوام کے لئے بند ہیں۔ یہاں کلک کریں تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ کونسے علاقے عوام کےلئے کھلے ہیں۔

کیا میں اپنی اشیاء کسی جگہ چھوڑ سکتاہوں؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی وجہ سے آپ اپنا سامان عمارت میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟

ضلعی عدالتی کمپلیکس میں ایمرجنسی صورتحال میں طبی سہولت دستیاب نہیں ہے لیکن طبی سہولیات اور ہنگامی حالت کو ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال لورالائی اور کچھ نجی کلینک دیکھتے ہیں جو کہ نیچے شہر میں واقع ہیں۔

کیا ویل چئیر کے استعمال کرنے والوں کے لئے سہولت موجود ہے؟

جی ہاں زمینی منزل پر جو کہ عوام کےلئے کھلی ہے میں وہیل چیئر کی سہولت موجود ہے۔

کیا میں کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتا ہوں؟

عدالت میں بیٹھنے کی جگہ کے سامنے ایک کینٹین واقع ہے جہاں چائے مشروبات اور کھانے کی اشیاء ملتی ہیں۔ پانی کے کولر بھی خاص طور پر لگے ہوئے ہیں۔

کیاعدالتیں عوام کے لئے ہمیشہ کھلی ہیں؟ کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتاہے؟

تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔ بند عدالت میں لوگوں کو خارج کر دی جاتا ہے یہ مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے خاص طور پر گواہوں کی تحفط یا کسی قسم کی معلومات کے اخراج سے روکنے کےلئے۔

کیاخواتین کے لئے الگ بیٹھنے کی جگہ موجود ہے؟

جی ہاں بار روم کے ساتھ خواتین کے بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔

کیا عوام کی گاڑیوں کے لئے سیشن عدالت میں جگہ موجود ہے؟

داخلی دروازے کے ساتھ ہی کافی جگہ ہے جو کہ ججز ، عدالتی اہلکاروں ،وکلاء، پولیس اور سرکاری گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جو کہ روزانہ کے کاموں کے سلسلے میں عدالت آتے ہیں۔ لیکن حفاظتی نقطہ نظر سے نجی گاڑیاں ضلع عدالت کی عمارت میں کھڑی نہیں ہو سکتیں۔ ایک عدالت کی عمارت کے ساتھ مرکزی روڈ پر اس مقصد کے لئے کافی جگہ ہے جہاں مالک اپنی صوابدید پر گاڑی کھڑی کر سکتے ہیں۔

عدالت میں آفیسران کی تریتب کیا ہے؟

برائے مہربانی اورگینوگرام ویب سائٹ پر موجود ہے دیکھیں۔

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمہ کی سماعت کب اور کہا ں ہوگی؟

ضلعی عدالت لورالائی میں روزانہ کے مقدمات کی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جاتی اور عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے اگر آپ کو اپنا نام فہرست میں نظر نہ آئے تو آپ سپرنٹنڈنٹ ضلع عدالت سے رابطہ کریں اگر آپ چاہیں تو " ریسورسز" کیس سٹیس پر کلک کریں آپ کو کیس کیٹگری میں معلومات دستیاب ہیں۔ جس میں مقدمہ نمبر، مقدمہ کا سال ، عدالت ، داخلے کی تاریخ ، آخری پیشی اور اگلی پیشی کی تاریخ

اگر میرا مقدمہ 8:30 بجے لگا ہوا ہے تو اسے 11:15 بجے تک کیوں نہیں پکارا جاتا؟

مقدمات دن میں مختلف اوقات کے لئے لگائے جاتے ہیں ۔اگر آپ کو صبح 8:30 بجے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 8:30بجے سے 02:30 بجے تک کبھی بھی پکارا جا سکتاہے ۔یہ لوگوں کے عدالت کے سامنے پیشی اور مقدمے کے چلنے کی مدت پر منحصر ہے۔ براہ مہربانی یہ لکھ لیں کہ عدالت میں وقت پر آن ضروری ہے کیونکہ عدالت کے ضابطہ سے متعلق معلومات اور حاضری عدالت شروع ہونے سے پہلے لگائی جاتی ہے۔

کیا میں اپنی مقدمے کی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟

آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے اور آرڈر کی مصدقہ نقل کے لئےدرخواست دے سکتے ہیں کسی بھی آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ نقل کےلئے جو آپ کے مقدمے میں دیا گیا ہے ۔ جسکے جواب میں کاپئنگ آپ کو ایک رسید جاری کرے گا جس پر فیصلے یا آرڈر کی مصدقہ نقل دینے کی تاریخ درج ہو گی جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔

مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرے مقدمے میں جو مصدقہ نقل مانگی ہے وہ تیار ہے یا نہیں؟

سپرنٹنڈنٹ / کاپسٹ کی جاری کردہ رسید پر تاریخ درج ہوتی ہے ان مصدقہ نقول کی جن کے لئے درخواست دی گئی ہے اگر آپ کو کسی قسم کی مشکلات ہو تو اپ سپر نڈنٹ یا کاپی برانچ سے رابطہ کریں جو زمینی منزل پر واقع ہے۔

میں مقدمہ کے دائر ہونے اور خارج ہونےکی تفصیل کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ یہ تمام معلومات عدالت عالیہ بلوچستان کی ویب سائٹ " آن لائن کیس سٹیٹس" پر دیکھ سکتے ہیں اور عدالت عالیہ کے ڈیٹا سیکشن سے بھی مل سکتی ہے۔

نئے مقدمات اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونے کے اوقات کیاہیں؟

نئے مقدمے کی فائلیں اور متفرق درخواستیں کے اوقات کار صبح 08:30 بجے سے شام 02:30 بجے تک ہیں۔

کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ عدالتی ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔