ضلعی عدالتیں قلات/مستونگ کے متعلق


سیشن ڈویژن قلات 1 جولائی 1957 سے کام کر رہی ہے۔ جناب سرفراز خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلات بمقام مستونگ اس سلسلے کے سرُ خیل ہیں۔13جون 1984 کو اس کام کا آغاز لوکل گورنمنٹ کی ایک کرائے کی عمارت سے ہو ا۔عدالت کو بعد میں جوڈیشل کواٹرز جو کہ مستونگ شہر میں واقع تھے منتقل کردیا گیا۔موجودہ کمپلیکس24 اگست 1991 کو کھڑا کیا گیا۔

سیشن ڈویژن قلات بمقام مستونگ جب 1 جولائی کو قیام میں آیا توسیشن جج قلات کا دائرہ اختیار تمام قلات اور مکران ڈویژن کو گھیرے میں لئے ہوئے تھا۔ عدالتوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے مختلف سیشن ڈویژن اور عدالتیں اس ڈویژن سے ابھریں۔

اس وقت سیشن ڈویژن قلات بمقام مستونگ ان عدالتوں پر مشتمل ہے:
1۔ سیشن جج قلات ڈویژن بمقام مستونگ۔
2۔ ایڈیشنل سیشن جج قلات۔
3۔ ممبر مجلس شوریٰ قلات ڈویژن بمقام مستونگ۔
4۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مستونگ۔
5۔ جوڈیشل مجسٹریٹ دشت۔
6۔ جوڈیشل مجسٹریٹ قلات۔
7۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سوراب۔
8۔ قاضی ساراوان بمقام مستونگ۔
9۔ قاضی دشت۔
10۔ قاضی قلات۔
11۔ قاضی سوراب۔