اکثر پوچھے گئے سوالات


عمومی سوالات

ضلعی عدالت قلات کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

ضلع عدالت قلات کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔

کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟

ڈاکٹر ایمرجنسی حالات میں موجود نہیں ہے۔

کیا میں کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتا ہوں؟

عدالت اپنی کنٹین رکھتی ہے جو بیٹھنے کی جگہ کے سامنے ہے۔جہاں سے آپ مشروب اور چائے لے سکتے ہیں ۔پانی اس مقصد کے لئے لگائے گئے کولر میں موجود ہے۔

کیاعدالتیں عوام کے لئے ہمیشہ کھلی ہیں؟ کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتاہے؟

تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں ۔تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے۔اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آناچاہئیے۔

کیا عوام کی گاڑیوں کے لئے سیشن عدالت میں جگہ موجود ہے؟

بد قسمتی سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ گاڑی سیشن عدالت کے احاطہ میں کھڑی نہیں کر سکتے نہ ہی عمارت کے گرد متعین حدود میں۔

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمہ کی سماعت کب اور کہا ں ہوگی؟

روزانہ مقدمات کی فہرست نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جاتی ہے۔ اگر آپ فہرست میں اپنا نام نہیں دیکھتے تو متعلقہ عدالت کے ریڈر سے رابطہ کریں۔

نئے مقدمات اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونے کے اوقات کیاہیں؟

اس کے اوقات8:30 بجے صبح سے 02:30 بجے شام تک ہیں۔