ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاپیغام


یہ میرے لئے بہت اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ ضلع پشین عدالت عالیہ بلوچستان اور صوبے کے دوسرے عدلیہ سے منسلک ہونے جا رہا ہے میں اس ضلع میں پہلے سینئر سول جج کے طور پر تعینات ہوا۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے بطور ایڈیشنل سیشن جج اس ضلع میں خدمات سرانجام دیں ہیں۔ میں یہاں پر دوبار بطور سیشن جج تعینات رہا ہوں۔ یہ ایک منفرد ضلع ہے ۔ کوئٹہ سے پشین تک سفر بہت ہی خوبصورت ہے جس میں ٹھنڈی او رتازہ ہوا چلتی ہے راستے میں ناہموار نرم میدانی علاقے ، سرسبز کھیت ، ریلوے کراسنگ ، مٹی کی پہاڑیاں او رباغات ہیں۔ یہ ایک خوبصورت خزاں ہیں۔ جس میں درختوں کی نازک شاخوں پر مالٹوں کے گچھے اور پرندوں کے گھونسلے ہوا سے لہرہاتے ہیں۔ پشین میں تبادلہ ایک اچھا احساس ہے۔ میرے ساتھی بہت احترام کرنے والے ایماندار ہیں اور میرے اہلکار بہت تابعدار اور فرمابردار ہیں۔

بار اور بنچ کے درمیان بہت ہم آہنگی ہے۔ بار ہمیشہ پوری تیاری سے آتے ہیں اور بہت عاجزی سے اپنے مقدمات پیش کرتے ہیں۔ تمام عدلیہ سائل کو ہر قسم کی رہنمائی مہیا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اور میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ساتھیوں اور بار کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کی مدد سے تیز رفتار انصاف مہیا کر سکا۔ پشین میں عدلیہ کی موجودگی امید کی کرن ہےاور بہت سے دباؤ کے باوجود کسی بھید بھائو کے انصاف مہیا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے آئین میں لوگوں کے بنیادی حقوق اور دوسرے حقوق بہت اچھی طرح بتائے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج