پشین میں باغبانی


4 مئی 2012

میں مس ارم نیازی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ اُن کی باغبانی میں دلچسپی بہت خوشگوار ہے ہم نے نئے ڈسٹرکٹ اور سیشن عدالت میں باغیچوں کی تیاری اور بہتری کےلئے لمبے او رکم عرصہ کے منصوبوں پر سیر حاصل بحث کی اور بعد میں اس علاقے کا دورہ کیا۔

نئے پودوں اور درختوں کےلئے تجاویز دیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

پودے کا نام پودوں کی تعداد
گلاب 200
سرو 100
مور پنک 100
سل پانیا 30
اِسر 30
چنار 100
روبینہ 100
شہتوت 10
بڈلیہ 20
سمکوس 30
لیجسئونیا 30
بروم 20
ایرانی کیکر 50
کرسمینتم 100

مندرجہ ذیل پودے نئے بننے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی عمارت میں لگانے کےلئے دئیے گئے۔

  • جرینیم ( مقدار 150 پودے)
  • سٹاک ( مقدار 80 پودے)
  • ریڈیکلا سلنگ ( مقدار 30 پودے)
  • ذینیہ ( مقدار 30 پودے)
  • کولپس( مقدار 30 پودے)
  • جعفری ( مقدار 30 پودے)
  • زیتون ( مقدار 11 درخت)
  • بڈلیہ ( مقدار 7 پودے)
  • پستہ ( مقدار 6 پودے)

مختلف اشیاء جو خریدی گئیں اوربزریعہ چھٹی نمبر 2013-4-18/967کے انہیں دیں گئیں

  • گلاب ( مقدار 1000 پودے)
  • گھاس ( مقدار 160 ٹکڑے)
  • زمین برابر کرنے والا (2 عدد)
  • بیلچہ ( 3عدد)
  • شاور(3 عدد)
  • ریک (3عدد)
  • کھاد/ سونا یوریا( 2 بیگ)
  • باغیچہ کے اوزار(3 سیٹ)

موسمی پھول جن کا مشورہ دیا گیا۔

ربیع کا موسم ( 15 اکتوبر 2012 سے 15 فروری 2012)

  • کیلنڈولا( 10 پیکٹ)
  • سٹاک( 10 پیکٹ)
  • وربینیاء( 10 پیکٹ)
  • انتھرینیم( 10 پیکٹ)
  • رونوکلس( 10 پیکٹ)
  • ڈائینٹس( 10 پیکٹ)
  • بنفشہ( 10 پیکٹ)
  • سویٹ ولیم( 10 پیکٹ)
  • ایلسیم ( 10 پیکٹ)

خریف کا موسم ( 15 فروری 2013 تا 15 اکتوبر 2013)

  • میری گولڈ( 10 پیکٹ)
  • پیٹونیا( 10 پیکٹ)
  • ایسٹر( 10 پیکٹ)
  • کوسموس( 10 پیکٹ)
  • گنزانیاء( 10 پیکٹ)
  • سالویا ( مقامی 50 گرام)

دوبارہ دورہ

میں نے پشین کا کافی دفعہ دورہ کیا۔ ہم نے عدالت کے اردگرد کے علاقے کا ایک نقشہ تیار کیا۔ یہ نقشہ 300 پودوں کے ساتھ ان کے حوالے کر دیا گیا جو کہ ضلع آفیسر جنگلات نے مہیا کئے تھے۔ کم پانی نے ہمیں اپنے ممکنہ اہداف تک پہنچنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ بمقام چمن

30 اگست 2012

میں ایڈیشنل سیشن جج قلعہ عبداللہ بمقام چمن مسٹر جمشید خان کا ان کی مہمان نوازی اور صاف دلی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو انہوں نے میرے وہاں رہنے کے وقت دی ۔ ہم نے عدالت کے احاطہ میں ایک اجلاس رکھا ۔ یہ ملاقات لمبے اور کم عرصے کے اقدامات جو کہ عدالت کے احاطہ میں باغ کوبنانے ،ممکنہ پودے لگانے ، عملہ کے بارے میں ، بیچوں کی دستیابی کے بارے میں تھی۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ چمن کا موسم کوئٹہ سے گرم تھا اور تبخیرکا عمل بہت تیز تھا۔

آبپاشی کے موجودہ ذرائع کا باریک بینی سے دیکھا گیا اور انہیں بہتر کیا گیا اور درج ذیل نتیجے دئے گئے۔

  • ایک ٹیوب ویل موجود ہے جسکی گہرائی 600 فٹ اور 40 ہارس پاور کا سمر سیل پمپ جسکا ڈایامٹیر "3 ہے۔
  • ایک ٹنکی زیر تعمیر ہے جس کی صلاحیت 20 ہزار گیلن کی ہے۔ ہمیں ایگزیکٹو اانجینئر نے بتایا کہ اسکو بننے میں مزید 20 دن درکار ہیں۔
  • ابھی وہاں زیر زمین ٹنکی ہے جسکی صلاحیت 20 ہزار گیلن ہے۔
  • احاطہ میں کوئی مسجد نہیں ہے اسلئے گندہ پانی دستیاب نہیں ہے لیکن ایک کینٹین ہے جسکا ضائع شدہ پانی لان کو دیا جا سکتا ہے۔
  • بجلی کا کنکشن دستیاب ہے اب کیسکو کا کام ہے کہ وہ ہمیں مہیا کرے۔

سروے کرنے کے بعد باغ کےلئے مندرجہ ذیل تجاویز دیں گئیں۔

پودے، جھاڑیاں اور درخت جو کہ احاطہ میں پہلے سے موجود تھے۔

  • کوئٹہ پائن ( مقدار 42)
  • ایشن ( مقدار 21)
  • روبینہ ( مقدار 1)
  • گلاب ، جنگلی اور قلمی ( مقدار 52)

جو پودے اور جھاڑیوں تجویز کی گئیں۔

  • کوئٹہ پائن ( مقدار 130)
  • امریکن سرو ( مقدار 50)
  • جونیپر ( مقدار 50)
  • بروم ( مقدار 50)
  • الیش ( مقدار 80)
  • چنار ( مقدار 50)
  • انار ( مقدار 38)
  • سموکس ( مقدار 60)
  • بڈلیہ ( مقدار 60)
  • روبینہ ( مقدار 50)
  • گلاب ( مقدار 200)
  • بیش پھول ( مقدار 50)
  • چمبیلی ( مقدار 100)
  • ٹکوما ( مقدار 40)
  • بیڑدیا ( مقدار 100)
  • گلاب ( مقدار150)
  • کریپر( مقدار 100)

موسمی پھول کی تجاویز دی گئیں۔

ربیع کا موسم ( 15 اکتوبر 2012 سے 15 فروری 2013)

  • سیلنڈولا( 10 پیکٹ)
  • سٹاک( 10 پیکٹ)
  • وربینیاء( 10 پیکٹ)
  • انتھرینیم( 10 پیکٹ)
  • رونوکلس( 10 پیکٹ)
  • ڈائینٹس( 10 پیکٹ)
  • بنفشہ( 10 پیکٹ)
  • سویٹ ولیم( 10 پیکٹ)
  • ایلسیم ( 10 پیکٹ)

خریف کا موسم ( 15 فروری 2013 تا 15 اکتوبر 2013)

  • میری گولڈ( 10 پیکٹ)
  • پیٹونیا( 10 پیکٹ)
  • ایسٹر( 10 پیکٹ)
  • کوسموس( 10 پیکٹ)
  • گنزانیاء( 10 پیکٹ)

نتیجہ

چمن کی عدالت کا احاطہ بہت خوبصورت ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس میں سیمنٹ کے راستے بنائے ہیں۔ علاقہ بہت بڑا ہے اور بہت سے لوگ چاہیں جو کہ باغ کو بنا اور سبمھال سکیں۔ یہ دیکھا ہے کہ سرو ( جونیپر) ، روبینہ ، کوئٹہ پائن ، باٹل برش، آرائشی انار اس علاقے میں بہت اچھی طرح اُگتے ہیں تو اس لئے صرف انھی پودوں پر انحصار کیا جائے گا جو کہ پہلے سے اُگ رہے ہیں۔ ہمارے دورہ کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم نے موجودہ معلومات اور نئی تجاویز اور طریقوں پر بھی بحث کی کہ کیسے چمن کے باغ کو لگایا جائے۔

  • گلاب
  • کوئٹہ پائن
  • چنار
  • سرو
  • مور پنکھ