اکثر پوچھے گئے سوالات


عمومی سوالات

ضلعی عدالت پشین کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

ضلعی عدالت پشین کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔

میں ضلعی عدالت پشین کیسے جا سکتا ہوں؟

برائے مہربانی نقشہ اور مقام کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا میں کسی بھی کمرہ عدالت میں جا کر بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتا ہوں؟

ہاں ! کارروائی کے دوران آپ کسی بھی عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں۔ بہرحال آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ آپ عوام کےلئے نامزد بیٹھنے کی جگہ کو استعمال کریں جو کہ نقشہ پر دیکھائی گئی ہیں۔ آپ کو عوام کےلئے کھلی جگہوں پر محدود کیا جاتا ہے عوام کےلئے کھلے علاقوں کو جاننے کےلئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہاں کوئی جگہ ہے جہاں میں اپنا سامان چھوڑ سکوں؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپ اپنا سامان عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔

ایمرجنسی کی صورت میں کیا طبی سہولت موجود ہے؟

نہیں !

کیا ویل چیئر استعمال کرنے والوں کےلئے کوئی سہولت موجود ہے؟

نہیں !

میں کھانے پینے کی چیزیں کہاں سے خریدسکتا ہوں؟

عدالت میں ایک کینٹین موجود ہے جو سافٹ ڈرنگ اور سنیکس مہیا کرتی ہے۔ پانی خصوصی طور پر لگائے گئے کولروں میں موجود ہے ۔ براہ مہربانی مقام کےلئے کلک کریں۔

کیا عدالتیں عوام کےلئے ہمیشہ کھلی ہیں؟ کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتا ہے؟

تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے۔ اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے" بند عدالت" میں عوام کو خارج کر دیا جاتا ہے یہ مختلف وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے جیسے گواہان کے تحفظ یا کوئی حساس معلومات افشاں نہ ہو۔

عدالت کے احاطہ میں عورتوں کےبیٹھنے کی الگ جگہ موجود ہے؟

نہیں !

کیا عوام کے لئے سیشن عدالت میں پارکنگ کی جگہ موجود ہے؟

بدقسمتی سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ گاڑی سیشن عدالت کی عمارت کے احاطہ میں کھڑی نہیں کر سکتے اور نہ ہی عمارت کے اطراف میں۔

عدالت میں آفیسران کی تریتب کیا ہے؟

براہ مہربانی ویب سائٹ پر موجود تنظیم دیکھیں۔ براہ مہربانی اورگینوگرام کےلئے انتظامیہ پر کلک کریں۔

عدالتی ضابطے

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمے کی سماعت کب اورکہاں ہو گی؟

روزانہ مقدمات کی سماعت کی فہرست نوٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت پشین کی ویب سائٹ پر لگائی جاتی ہے۔ اگر آپ فہرست میں اپنا نام نہیں دیکھتے براہ مہربانی ریڈر سے رابطہ کریں۔ مزید برآمد ے میں موجود کیوسک معلومات/رہنمائی برائے لگوائی/ سنوائی برائے مقدمہ موجود ہے۔ آپ وسائل " مقدمہ کی حیثیت" مقدمہ کا نمبر، مقدمہ کا سال، بنچ، مقدمہ کا ٹائیٹل ، دائر ہونے کی تاریخ ، آخری سنوائی کی تاریخ اور اگلی سنوائی کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔

اگر میرا مقدمہ 8:30بجے لگا ہوا ہے تو مقدمہ 11:15 بجے تک کیوں نہیں پکاراجاتا؟

مقدمات دن میں مختلف اوقات کےلئے لگائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو صبح 8:30 بجے حاضر ہونے کا کہا گیا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 8:30 بجے سے 2:30بجے کے درمیان کبھی بھی پکارا جا سکتا ہے یہ لوگوں کی عدالت کے سامنے پیشی اور اس کے چلنے کی مدت پر منحصر ہوتا ہے۔ بہراہ مہربانی نوٹ کرلیں کہ حاضری ،عدالتی ضابطوں اور عدالت کے بارے میں معلومات عدالت لگنے سے پہلے دی جاتی ہے۔ اس لئے آپ کا بر وقت پہنچنا ضروری ہے۔

کیا میں اپنی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟

آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے یا آرڈر کی مصدقہ نقل کےلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کے بدلے اپ کو ایک رسید کاپی برانچ دے گی جس پرآررڈ یا فیصلے کی نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔

مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میرے مقدمہ میں جو مصدقہ نقل مانگی ہےوہ تیار ہے یا نہیں؟

جو رسید کاپی برانچ نے آپ کو جاری کی ہے اس میں جو مصدقہ نقل مانگی گئی ہے اس کی سپردگی کی تاریخ درج ہے براہ مہربانی اگر آپ کو کوئی معلومات درکار ہیں تو کاپی برانچ سے رابطہ کریں جو احاطہ عدالت میں واقع ہے۔

میں مقدمات کے دائر ہونے اور فیصلے کی تفصیل کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ سیشن عدالت کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن کیس سٹیٹس ، کاز لسٹ اور کازلسٹ آرکائیو اور سیشن عدالت کے ڈیٹا سینٹر سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

نئے مقدمہ کی کو دائر کرنے اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونےکے اوقات کیا ہیں؟

اس کے اوقات 8:30صبح سے 2:30بجے دوپہر تک وہی ہیں۔

کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔