ضلعی عدالتیں پشین کے متعلق
ضلع پشین کو عدالتی مقاصد میں " سیشن ڈویژن پشین" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ دو اضلاع ، ضلع پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ پر مشتمل ہے یہ دو اضلاع ایک وسیع علاقے تقریباً 13082 مربع کلومیٹر ( پشین1119 مربع کلومیٹر اور قلعہ عبداللہ 263 مربع کلومیٹر) پر محیط ہیں۔ ضلع پشین کی حدود دو اطراف سے افغانستان سے ملتی ہیں اس لئے اس ضلع کو سرحدی ضلع بھی کہتے ہیں۔ اس کی حدود مندرجہ ذیل ہیں۔
- مشرق ضلع قلعہ سیف اللہ
- مغرب ضلع قلعہ عبداللہ / افغانستان
- شمال قلعہ عبداللہ / افغانستان
- جنوب ضلع کوئٹہ
ضلع پشین دو علاقوں " اے" اور "بی" پر مشتمل ہے۔ یہ انتظامیہ اور عدالتی انتظامیہ کی تنظیم کےلئے ہے۔ "اے" علاقہ پولیس اسٹیشن جیسے پولیس اسٹیشن پشین کے نام سے جانا جات ہے پر مشتمل ہے اور اس کا دائرہ اختیار پانچ کلومیٹر ہے۔ " بی" علاقہ پانچ تحصیلوں پر مشتمل ہے جس کی فہرست درج ذیل ہے۔
I. تحصیل پشین
لیویز اسٹیشن پشین
لیویز اسٹیشن یارو
لیویز اسٹیشن بند خوشدل خان
II. تحصیل کاریزات
لیویز اسٹیشن بوستان
لیویز اسٹیشن خانوزئی
III. تحصیل سرانان
لیویز اسٹیشن سرانان
لیویز اسٹیشن دینار
IV. تحصیل حرمزئی
لیویز اسٹیشن حرمزئی
V. تحصیل برشور
لیویز اسٹیشن برشور
1995 سے پہلے سیشن ڈویژن پشین میں عدالتیں نہیں تھی اور یہ علاقہ ضلع کوئٹہ سے منسلک تھا اور کوئٹہ پشین ضلع کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تمام مقدمات کوئٹہ میں سنے جاتے تھے۔ 15 مارچ 1995 کو پہلی دفعہ ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پشین میں تعینات کیا گیا تاکہ پشین ضلع کے متعلق مقدمات چلائے جا سکیں۔ یہ عدالت پہلی دفعہ ریونیو محکمہ سے ادھار پر لی گئی عمارت میں قائم کی گئی۔ اسی وقت میں مستقبل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس کا کام شروع ہو گیا۔ یہ عمارت دو عملہ کے کمروں ، ایک لائبریری، ایک بار کا کمرہ، ایک ضلع پبلک پراسیکیوٹر آفیسر اور عدالتی حوالات کے ساتھ ڈیزائین کی گئی۔
آخر میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کام کے بوجھ سے نمٹنے کے لئے ناکافی تھا اسلئے اسے مزید بڑھانے کی ضرورت پڑی۔ 1996 میں عدالت کی طاقت کو بڑھانے کےلئے ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، سینئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں کو شامل کر کے اضافہ کیا گیا۔ مارچ 2007 میں جوڈیشل مجسٹریٹ خانوزئی، برشور اور ایک فیملی جج پشین کو عدالت کی طاقت بڑھانے کےلئے شامل کیا گیا۔ دونوں اضلاع سے متعلق مقدمات کی سماعت پشین میں ہوتی تھی۔ فاصلہ بہت زیادہ تھا اس لئے ضلع قلعہ عبداللہ میں عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت تھی۔ یہ ضلع بھی علاقہ " اے" اور علاقہ " بی " پر مشتمل ہے۔ یہ اتنظامی اور عدالتی انتظامیہ کی تنظیم کئے لئ ہےاور درج ذیل چار تحصیل پر مشتمل ہے ۔
I. تحصیل چمن
لیویز اسٹیشن چمن
پولیس اسٹیشن چمن
II. تحصیل دو بندی
لیویز اسٹیشن دوبندی
III. تحصیل قلعہ عبداللہ
لیویز اسٹیشن قلعہ عبداللہ
پولیس اسٹیشن قلعہ عبداللہ
IV. تحصیل گلستان
لیویز اسٹیشن گلستان
پولیس اسٹیشن گلستان
29 مئی 1997 کو ایک جوڈیشل مجسٹریٹ چمن ، چمن میں تعینات کیا گیا اسکے بعد 17 اپریل 2000 کو جوڈیشل مجسٹریٹ قلعہ عبداللہ کی نئی عدالت قلعہ عبداللہ اور گلستان کے مقدمات کو چلانے کے لئے شروع کی گئی۔
سیشن کی سطح پر مقدمات کے ٹرائل میں اضافہ کی بناء پر 29 اپریل 2008 کو ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ بمقام چمن تعینات کیاگیا۔ وہاں دو عدالتی کمپلیکس زیر تعمیر ہیں ضلع پشین میں اور ضلع چمن میں۔
زیر التواء بقایا مقدمات کو کنٹرول کرنے کےلئے جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 3 کی ضرورت پڑی اس لئے مئی 2013 میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 3 پشین کی عدالت کو قائم کیا گیا تاکہ علاقہ کی ضرورت کے مطابق مقدمات کونمٹایا جا سکے۔