ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی کا پیغام
یہ مجھے خوشی دے رہا ہے کہ ضلعی عدالتیں نئے دور کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں گی۔ ضلع کے لیول پر ویب سائٹ کا بننا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ تمام اہم معلومات جو وکلاء اور عوام جو چاہتے ہیں ۔جیسے کہ فہرست مقدمات ، التواء مقدمات اور اسی طرح سے اس کے فیصلے ضلع میں فیڈ کئے جائیں۔ ہم یہ بھی چاہیں گے کہ ضلعی سطح پر چنے ہوئے نمایاں فیصلے بھی پڑھنے والوں کے فائدے کےلئے موجود ہوں۔
میں عزت مآب چیف جسٹس اور ججز معزز عدالت عالیہ بلوچستان کی کوششوں کو سراہتا ہوں کہ ان کی مسلسل حوصلہ افزائی سے آئی ٹی کلچر بلوچستان کی عدالتوں میں فروغ پا رہی ہیں۔