سبی میں باغبانی
9ستمبر 2012
میں اس موقع پر جناب سعادت اللہ خان بازئی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ان کی گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پہنچتے ہی ایک اجلاس منقعد ہوا۔ ہم نے عدالت کے سامنے باغیچہ بننے کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے سجاوٹی پھل کے درختوں کو عدالت کے اردگرد کے علاقے پر ممکنہ طور پر لگانے پر تبادلہ خیال کیا۔ آب پاشی کا ذریعہ عدالت کے ٹیوب ویل کا کنکشن ہے۔ آب پاشی کے مرکزی چینل سے نیا کنکشن لینے کے امکان پر بھی بات ہوئی۔
بعد میں ہم نے عدالت کے احاطہ اور رہائش گاہوں کا دورہ کیا خاص طور پر عدالتوں اور رہائش گاہوں کے ارد گرد کا علاقہ کیونکہ بہت بڑا ہے ۔ ہم متفقہ طور پر اِس نتیجے پر پہنچے کہ مختلف آم کی اقسام، مالٹا اور دوسرے پھولوں کے درخت اور لیموں کے پودے جو گرم آب و ہوا میں زندہ رہ سکتے ہوں لگائے جائیں تاکہ ہر ایک پلاٹ کا احاطہ ہو سکے۔
- میں اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران کا ہمارے دورہ کے دوران ان کی زبردست تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محکمہ جنگلات نے مختلف قسم کے پودے عدالت عالیہ اور ضلعی اور سیشن عدالت سبی کےلئے مہیا کئے۔
ان پودوں میں شامل ہیں۔
- امرود
- بوگن ویلا کی جھاڑیاں
- کونوکارپس
- نیریم اور گل مور
فالو اپ دورہ
13 اکتوبر 2012 اور 1 جنوری 2013 کو دوبارہ دورے دونوں عدالت عالیہ اور ضلعی اور سیشن عدالت میں باغان کی نگرانی کے لئے کئے گئے۔ دونوں دوبارہ دوروں میں میرا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا۔ جناب سعادت اللہ خان بازئی انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں کہ ضلعی اور سیشن عدالت میں ایک خوبصورت باغیچہ ہو اسلئے اس کام کی نگرانی باریک بینی سے کی۔
محکمہ ذراعت نے بہت سے پودے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جاری کئے جن میں شامل ہیں۔
- ڈھاکہ گھاس (8 بیگ)
- گلاب (40 پودے)
- سارو (40 پودے)
- مز (20 پودے)
- ایم پنکی ( 30 پودے)
- بردم (10 پودے)
- ایرانی ککر ( سیسال پانی) (5 پودے)
میں مستقبل قریب میں اپنا اگلےدورہ کی توقع کر رہا ہوں۔
عدالت عالیہ سبی بنچ
8 ستمبر 2012
جناب غلام مرتضیٰ ، ڈپٹی رجسٹرار نے ہمارا عدالت عالیہ سبی بنچ کی عمارت میں گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ ہم نے زمین کی تزئین ، پودوں اور اس کےلئے متعین جگہ عدالت کے گرد پر تبادلہ خیال کیا۔
ہم نے عدالت کے گرد کے علاقے کا دورہ کیا۔ موجودہ شجر کاری اور بنجر علاقے۔ بڑی تعداد میں بوگن ویلا اپنے جوبن پر تھی۔ جنگلی درختوں اور جھاڑیوں نے تمام علاقے کا احاطہ کیا ہوا تھا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابتداء میں کچھ بھی کرنے سے پہلے جھاڑیاں ہٹائی جائیں۔ اسطرح جھاڑیاں ہماری پہلی ترجیح ہوئی۔ تمام علاقہ تقریباً 30 ایکٹر تھا۔ ڈھاکا اور مقامی گھا س علاقے میں غالب تھی جہاں گھا س کے ٹکڑوں میں لگی ہوئی تھی۔913 درخت اور بڑی تعداد میں جھاڑیا ں لگائی تھی اس سوچ کے ساتھ کہ درجہ حرارت کم کیا جائے۔ چلچلاتے سورج اور گرمی کے خلاف تحفظ دیا جا سکے۔ اور ہوا کی رفتار کو کم کیا جا سکے۔ اس وقت پانی کا مرکزی ذریعہ ناڑی گیج ہے۔ عدالت سے تقریباً 9 کلومیٹر دور ٹیوب ویل ہے۔ استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال کے اقدامات موجود نہیں تھے۔
نتیجہ
عدالت کے گرد کا علاقہ خوبصورت ہے۔ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اتنی بڑی زمین کی تزئین کرنا ہے۔ ممکنہ اقدامات لینے سے پہلے جنگلی پودے اور جھاڑیاں جڑوں سے ختم کرنا ضروری ہے تاکہ نئے پودوں کی بڑہوتری ہو سکے۔
مختلف اقسام کے پودے اور موسمی پھولوں کی تجاویز دی گئیں جب ویڈنگ مکمل ہو جائے۔
- یروم اولبیٹر
- بوگن ویلاء
- موتیا
- رات کی رانی
- البیزیا
- پام کے مختلف اقسام
- گلاب
- دورنتا
- آم
- لیموں
- مالٹا
- جاک رینڈا
- جہاں گھاس لگانا مقصود ہے وہا ں مقامی گھاس اگائی جائے کیونکہ یہ مکمل سورج میں اچھی اگتی ہے۔
ایک آسان ڈیزائن ریسٹ ہاؤس کے سامنے تیار کیا گیا اور مختلف پودے چنے گئے جس میں شامل ہیں۔
- گلاب
- رات کی رانی
- موتیا
- درانتا
- آم کے درخت
- لیموں کی جھاڑیاں
- مالٹا کے درخت
- جاکر انڈا (درخت)
محکمہ ذراعت سے مختلف اقسام کے پھولوں کے بیچ حاصل کئے گئے اور سبی عدالت عالیہ بنچ بھجوائے گئے جس میں شامل ہیں۔
- سلوسیا ( 20 گرام)
- میری گولڈ( 20 گرام)
- بیلسم ( 20 گرام)
- گیلارڈیا ( 20 گرام)
- زینیا ( 20 گرام)
- ناسٹورئیم( 20 گرام)
- مکئی( 20 گرام)