اکثر پوچھے گئے سوالات


عمومی سوالات

ضلعی عدالت کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

میں ضلعی عدالت کیسے جا سکتا ہوں؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت تک رسائی بہت آسان ہے یہ دو کلومیٹر ریلوے اسٹیشن سے دور ہے اور تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر ویگن کے اڈاہ سے دور ہے۔نقشہ کےلئے یہاں کلک کریں۔

سیشن ڈویژن سبی کی ساخت کیا ہے؟

سیشن ڈویژن سبی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، ایک ممبر مجلس شوریٰ ، ایک سینئر سول جج ، سات جوڈیشل مجسٹریٹ ،تین سول ججز ، ایک فیملی جج اور دو قاضیو ں پر مشتمل ہے۔

سیشن ڈویژن سبی میں کتنے عدالتی آفیسران تعینات ہیں؟

اس وقت پندرہ عدالتی آفیسران سیشن ڈویژن سبی میں تعینات ہیں جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہے۔

کیا میں سیشن ڈویژن سبی کے عدالتی آفیسران کی تفصیل جان سکتا ہوں؟

سبی سیشن ڈویژن کے عدالتی آفیسران کی تفصیل کےلئے یہاں کلک کریں۔

میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی کے سامنے اپنی درخواست کیسے پیش کر سکتا ہوں؟

یہ بہت آسان ہے۔ صرف اپنی درخواست ، فریاد وغیرہ عدالت کے سپریٹینڈینٹ کے سامنے پیش کریں اور یہ کچھ منٹوں میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پیش کر دی جاتی ہے۔

میں کسی اور جج کے سامنے اپنی درخواست کیسے پیش کر سکتا ہوں؟

یہ بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ اپنی درخواست، فریاد وغیرہ متعلقہ عدالت کے ریڈر کے سامنے دائر کر سکتے ہیں جو فوراً جج کے سامنے پیش کر دے گا۔

کیا خواتین کے لئے علیحدہ انتظارگاہ موجودہے؟

یقیناً یہاں ایک انتظار گاہ بمعہ باتھ روم برائے خواتین موجود ہے۔

مقدمات کی پیشی کے دوران کوئی بھی کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہے؟

اس اصول پر عمل کرتے ہوئے" کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے" کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران کسی کو جانے سے روکا نہیں جا سکتا۔ لیکن موجودہ امن و امان کی خراب صورتحال میں خصوصی حفاظتی اقدام لئے گئے ہیں۔

کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

اگرچہ عدالتوں میں چلنے والے تمام مقدمات کی تفصیل عدالت عالیہ کے آن لائن ڈیٹا بیس میں اپ لوڈ کی جاتی ہیں لیکن اس وقت تک کھلی رسائی عزت مآب اعلیٰ عدلیہ نے محدود کی ہوتی ہے۔